مسلم لیگ نظریاتی محاذ-مرکزی میڈیا سیل

Waseem

Waseem

29 جنوری 2016 : مسلم لیگ نظریاتی محاذ کا اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر چوہدری عثمان جٹ منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر چیرمین حاجی چوہدری محمد وسیم طارق گل نے شرکت کی اجلاس میں 2016کی تنظیم سازی نئے عہدیداروں کی نامزدگی ،موجودہ ملکی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین حاجی چوہدری محمد وسیم طارق گل نے کہا کہ مسلم لیگ نظریاتی محاذ کی ابتداسے بنیاد کا مقصدمسلم لیگ کے پرچم کی بانیان پاکستان کے پرچم کی سربلندی ، قائد مسلم لیگ محترم میاں محمد نواز شریف کاساتھ دینا ان کے ہاتھ مضبوط کرنا تھا اور جو آج تک مسلم لیگ نظریاتی محاذ کا مقصد نصب العین ہے اس کیلئے تمام مسلم لیگ نظریاتی محاذ کے عہدیداران ،ورکرز وکارکنان کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔مسلم لیگ نظریاتی محاذ کی تنظیم سازی کے کام کا آغاز ہو چکا ہے ۔

ہزاروں لوگ مسلم لیگ نظریاتی محاذ کا حصہ بن رہے ہیں ۔مرکزی صدر چوہدری عثمان جٹ نے کہا کہ میاں محمدنواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو دنیا کا خوشحال ترین ملک بنانا ہے ۔ہم تمام قوتوں کے مقابلے میں اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کا ساتھ دیں گے اور ان کی حکومت کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے ۔مرکزی صدر یوتھ ونگ عاطف بلال وینس نے کہا کہ مسلم لیگ نظریاتی محاذ یوتھ ونگ میاں محمد نواز شریف کاہر میدان میں بھر پور ساتھ دے گی ۔اجلاس میں میاں عبدالمجید مرکزی جنرل سیکرٹری ،چوہدری جاوید احمد سیکرٹری اطلاعات ونشریات ، عثمان غنی سیکرٹری فنانس ،چوہدری اصغر صدر پنجاب ،اسلم جٹ صدر سعودی عرب ،ناصر خان جنرل سیکرٹری سعودی عرب ،شہزاد چوہدری سنیر نائب صدر سعودی عرب ،عرفان جٹ صدر سٹی لاہور ،عروج اختر ضلعی صدر فیصل آباد ،راشد کھیرا تحصیل صدر فیصل آباد ،ستار جٹ صدرضلعی ساہوال ، میاں وسیم سٹی صدر فیصل آباد و دیگر کثیر تعداد میں عہدیداران و ممبران و کارکنان نے شرکت کی ۔