پندرہ جنوری کو ہونیوالے پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات ملتوی

Pakistan and India

Pakistan and India

لاہور (جیوڈیسک) پٹھان کوٹ ایئر بیس پر دہشت گردوں کا حملہ مذاکرات میں رکاوٹ بن گیا ہے۔ بھارت کوبات چیت ملتوی کرنے کا بہانہ مل گیا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی لاہور آمد پر پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کا اعلان کیا گیا تھا۔

خارجہ سیکرٹری مذاکرات کے لئے پندہ جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی لیکن پٹھان واقعہ کے بعد بھارت کی طرف سے بات چیت ملتوی کئے جانے کے اشارے ملنے شروع ہو گئے۔

منگل کو بھارتی وزیرِ داخلہ نے راج ناتھ سنگھ نے کہہ دیا تھا کہ مذاکرات ہوں گے یا نہیں اس کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ بدھ کو بھارتی وزارت خارجہ میں پاکستان سے مذاکرات کے بارے میں مشاورت کی گئی جس کے بعد وزیر خارجہ سشما سوراج نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس ملاقات کے بعد 15 جنوری کے مذاکرات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اب مذاکرات سے پہلے دونوں ملکوں کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان ملاقات ہو گی۔