13 جنوری سے شروع ہونے والی تین روزہ بین الاقوامی ڈاکٹرز کانفرنس

Group Photo

Group Photo

لاہور : پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے صدر ڈاکٹر آفتاب اقبال شیخ اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد ندیم خواجہ نے کہا ہے کہ 13 جنوری سے شروع ہونے والی تین روزہ بین الاقوامی ڈاکٹرز کانفرنس پاکستان میں بنیادی صحت کے مسائل اجاگر اور ان کا حل تلاش کرنے میں بہت مفید ثابت ہو گی۔

کانفرنس میں ملک بھر سے سینئر ڈاکٹرز، پروفیسرز اور میڈیکل کے شعبہ سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنزکے زیر اہتمام گذشتہ روزسینئرڈاکٹرز کے ایک اہم اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس دوران ڈاکٹر الطاف چیمہ اور ڈاکٹر منظور رانا نے13سے 15جنوری تک جاری رہنے والی ڈاکٹرز کانفرنس کی تفصیلات سے آگاہ کیاجس پر شرکاء نے اطمینان کا اظہا رکیا ہے۔اجلاس میں ڈاکٹر محمد اجمل خاں،ڈاکٹر میجر انجم سلیم، ڈاکٹر منظور جنجوعہ، ڈاکٹر محمد اکبر مغل، ڈاکٹر اوصاف بلوچ، ڈاکٹر مظہر الاسلام، ڈاکٹر عثمان آفتاب، ڈاکٹر مطیع الحق، ڈاکٹر محمد اشفاق رانا، محمد سہیل، ڈاکٹر خواجہ شاہد محمود سمیت دیگر ڈاکٹر ز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Group Photo

Group Photo

اجلاس کے دوران ہیلتھ کیئر کمیشن کے سی او او ڈاکٹر محمد اجمل خاں نے ہیلتھ کمیشن کے طریقہ کار اور ڈاکٹرز دوست بنانے کے اقدامات پر روشنی ڈالی اور پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد سہیل نے فیملی فزیشنزکو آسان اور بلا سود قرض کی فراہمی کے اقدامات سے آگاہ کیا۔اسی طرح ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اور ای ڈی او لاہور نے صحت کے شعبہ میں پبلک پرائیویٹ ریلیشن کو فعال اور مضبوط بنانے پر زور دیا۔

اجلاس کے دوران پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے صدر ڈاکٹر آفتاب اقبال شیخ اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد ندیم خواجہ نے فیملی فزیشنز کے مسائل اور ان کے حل کیلئے تجاویز پیش کیںجبکہ ڈاکٹرز نے 13جنوری سے شروع ہونے والی تین روزہ ڈاکٹرز کانفرنس میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے۔

اجلاس کے شرکاء کو یہ بھی بتایا گیا کہ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے بنیادی صحت کی سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے فیملی فزیشنزکے ساتھ مل کر کام کرنے کا یقین دلایا ہے۔

الیاس سندھو
میڈیا کو آرڈینیٹر
پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز
برائے رابطہ
03046475075
03022588674