جاپان میں 6.9 شدت کا زلزلہ، سونامی کی لہریں ساحل سے ٹکرا گئیں

Earthquake

Earthquake

ٹوکیو (جیوڈیسک) مشرقی جاپان 6.9 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا۔ امریکن جیولو جیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی ساڑھے گیارہ کلومیٹر جبکہ مرکز لواکی شہر سے 67 کلومیٹر دور شمال مشرق میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے ٹوکیو میں بھی محسوس کیے گئے جبکہ حکام نے سونامی وارننگ جاری کرتے ہوئے فوکو شیما کے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی۔

شدید زلزلے کے بعد سونامی کی ابتدائی لہریں فوکوشیما کی ساحل سے ٹکراگئیں۔ مشرقی جاپان میں ٹرین سروس بند کر دی گئی جبکہ فضائی آپریشن بھی جزوی طور پر معطل کیا گیا۔

جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں 3 میٹر سونامی لہریں مشرقی ساحل سے ٹکرانے کا خدشہ ہے۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں۔