جاپان میں سادگی کی نئی لہرکے بعد لوگ خالی گھر میں رہنے لگے

Japan,

Japan,

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان میں سادہ رہائش کی ایک تحریک چلی ہے جس میں شامل لوگ کئی لحاظ سے خالی گھروں میں رہائش پذیر ہیں۔

اس تحریک کو کم ترین طرزِزندگی ( منیملسٹ لائف اسٹائل) کا نام دیا گیا ہے جس میں لوگوں کا ماننا ہے اس طرح زندگی کی جھنجھٹ کم ہوتی ہے اور پرسکون انداز میں رہا جاسکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جاپان میں گھر بہت مہنگے اور بہت چھوٹے ہیں جس کے بعد گھروں میں معمول کا سامان انہیں مزید تنگ بنارہا ہے اس لیے لوگ ایسے گھروں میں رہ رہے ہیں جہاں زندگی کی انتہائی ضروری اور بنیادی اشیا موجود ہوتی ہیں اور سامان کم سے کم رکھا جاتا ہے۔

اس تحریک کے حامیوں کا خیال ہے کہ اس طرح زندگی کے ضروری کاموں پر توجہ بڑھتی ہے اور گھروں میں کشادگی پیدا ہوتی ہے۔ لوگ اس پر سختی سے عمل کرتے ہیں اور گھر میں کوئی فالتو شے داخل نہیں ہونے دیتے۔

جاپان میں اب تک ہزاروں خاندان ’’منی موریسوٹو‘‘ بن کر اپنے گھر کا فالتو سامان باہر نکال چکے ہیں تاکہ وہ مسرور زندگی گزارسکیں۔ جب لوگوں سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ امریکی شخصیت اسٹیوجابز بھی ایسے ہی کسی گھر میں رہتے تھے۔ بعض کے خیال میں یہ بدھ مت کا ایک طریقہ ہے جس میں دنیاوی سامان سے کم کیا جاتا ہے جب کہ بعض کے مطابق خالی گھر میں کوئی قدرتی آفت اور زلزلے وغیرہ کے بعد وہ ٹوٹ پھوٹ اور حادثوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔