جاوید ہاشمی نے ن لیگ کی جانب لوٹنے کے اشارے دیدئیے

Javed Hashmi

Javed Hashmi

لاہور (جیوڈیسک) ایوان اقبال لاہور میں خواجہ رفیق شہید کے 43 ویں یوم شہادت کی تقریب سے خطاب میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دھاندلی کا ورد کرنے والوں کی منفی سیاست کو عوام نے بلدیاتی انتخابات میں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا۔

جبکہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہمیں کام کرنے دیا جائے، دھرنے والے اور کفن پہن کر پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرنے والے گالیاں دینا بند کریں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن کو اب رول بیک نہیں ہونے دیا جائے گا اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان بولے جمہوریت کا استحکام ترقی کے لئے لازم ہے۔

باغی جاوید ہاشمی نے ایک بار پھر دھرنے کے دوران عمران خان کی سازشوں سے پردہ اٹھایا تو دوسری طرف اپنی مستقبل کی سیاست کس جماعت کے ساتھ کرنی ہے، اسکے بھی اشارے دیدئیے۔ افراسیاب خٹک، لیاقت بلوچ اور مجیب الرحمن شامی کا اپنے خطابات میں کہنا تھا کہ ہمیں ہر صورت جمہوریت کا تحفظ کرنا ہے۔