جدہ: بے نظیر شہید والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا

Jeddah Benazir Bhutto Shaheed Volleyball Tournament

Jeddah Benazir Bhutto Shaheed Volleyball Tournament

جدہ: بے نظیر شہید والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی عرب کے تمام شہروں سے ٹیموں نے بھرپور حصہ لیا۔ فائنل میچ کشمیر الیون اور سیالکوٹ الیون کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ کے مہمان خصوصی آزاد کشمیر کے صدارتی مشیر سردار عنایت اللہ عارف تھے فائنل میج میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا اور آخر میں یہ مقابلہ سیالکوٹ الیون نے جیت لیا۔

ٹورنامنٹ انتظامیہ سائیں واجد ، ظفر اقبال اور سردار ظفر حنیف نے مہمان ِ خصوصی کا شکریہ ادا کیا اورشائقین نے بڑے پُر جوش انداز میں سردار عنایت اللہ عارف کا استقبال کیا دونون ٹیموں کے کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی سے تعارف کرایا گیا آخر میں صدارتی مشیر سردار عنایت اللہ عارف نے شائقین والی بال سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ہمیں بری خوشی ہوئی آپ لوگوں نے دیارِ غیر میں رہ کر اس طرح کا ایونٹ منعقد کروایا ۔ میں انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اس طرح کے ایونٹ سے مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے ایک دوسرے کی دکھ تکالیف کا پتہ چلتا ہے۔