جیم خانہ میں ہونے والی جونا گڑھ کمیونٹی کی جشن آزادی تقریب منسوخ

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہزہائی نیس نواب مہابت خان رائل فیملی فاونڈیشن و ٹرسٹ کی جنرل سیکریٹری بیگم شاہ بانو کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق فاونڈیشن کے چیئرمین نوابزادہ غلام محمد خان کی ممانی کے رضائے الٰہی سے انتقال کے باعث ہزہائی نیس نواب مہابت خان رائل فیملی ٹرسٹ و فاونڈیشن کے زیر اہتمام نوابزادہ غلام محمد خان کی میزبانی اور گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا کی صدارت میں اتوار 14 اگست کی شب 8 بجے ہونے والی تقریب جشن آزادی منسوخ کردی گئی ہے اور جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی اور نمائندہ جماعتوں کے عہدیداران و اراکین کو اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

شاہ بانو نے جونا گڑھ ‘ کاٹھیاواڑ اور گجرات سے تعلق رکھنے والے تمام محب وطن پاکستانیوں سمیت پوری قوم کو نوابزادہ غلام محمد اور ہزہائی نیس نواب مہابت خان رائل فیملی فاونڈیشن و ٹرسٹ کی جانب سے جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے عوام پاکستان سے نوابزادہ غلام محمد خان کی مرحومہ ممانی کے ایصال ثواب و مغفرت کی دعا کی اپیل کی ہے۔