آئی ایس او نے یوم القدس کیلئے رابطہ مہم کا آغاز کر دیا

Session

Session

لاہور (پ ر)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملت تشیع پاکستان کی نمائندہ تنظیموں کا یوم القدس کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ احمد اقبال رضوی صاحب،امامیہ آرگنائزیشن پاکستان لاہور کے رہنماء ڈویژنل صدر لاہور آئی ایس او پاکستان علی کاظمی مرکزی صدر علی مہدی آئی ایس او پاکستان اور علامہ ابوذر مہددوی نے شرکت کی اجلاس میں طے پایا کہ 25 رمضان المبارک کو عالمی یوم القدس کے موقع پر لاہور میں حسب سابق القدس ریلی منعقد کی جائے گی جس میں ہزاروں افراد شریک ہونگے آئی ایس او لاہورنے یوم القدس کے حوالے سے بھرپور رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے،

اس سلسلے میں مختلف سیاسی، مذہبی اور طلبہ تنظیموں سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے
علامہ احمد اقبال رضو ی نے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنا ہمارا شرعی وظیفہ ہے انہو ں نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین شیعہ سنی نہیں بلکہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے اگر قدس کے مسئلہ کو فراموش کر دیا تو دنیا میں امت مسلمہ کی طاقت ختم ہوجائے گی ۔ آئی ایس او کے ترجمان اصغر مہدی نے کہا کہ رواں سال یوم القدس کو بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، لاہور میں ریلی کو کامیاب بنانے اور تمام مکاتب فکر کو اس ریلی میں شرکت کی دعوت دینے کے لئے بھرپور رابطہ مہم شروع کر دی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس رابطہ مہم کا مقصد مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنا ہے، جسے صیہونیوں نے اسلامی ممالک میں انتشار پھیلا کر دبا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج امام خمینی کے فرمان پر لبیک کہنا وقت کی اہم ضرورت ہے، عراق شام سمیت دیگر اسلامی ممالک میں صہیونی بدامنی اور دہشت گردی کو تکفیریت کے ذریعے پھیلا رہے ہیں، ان تکفیریوں کا اصل ہدف مقبوضہ فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کو تحفظ فراہم کرنا ہے