مقبوضہ بیت المقدس: یہودی آباد کاروں کیلئے 169 نئے مکانوں کی تعمیر کا منصوبہ

New Housing Project

New Housing Project

مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) فلسطین میں غیرقانونی یہودی آباد کاری پر نظر رکھنے والی اسرائیلی انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے مزید 169 مکانات کی تعمیر کا منصوبہ تیار کیا ہے جس کی جلد ہی منظوری دی جائے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی انسانی حقوق کی تنظیم السلام الآن نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ نئے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ مشرقی بیت المقدس کیلئے منظور کیا جائیگا۔