جھنگ کی خبریں 16/10/2016

Jhang News

Jhang News

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا شت کا روں کی فلاح و بہبود اور ان کی خوشحالی کے لئے دوررس نتائج کی حامل زرعی پالیسیوں پر عمل پیراہیں۔یہ بات انہوںنے محکمہ زراعت کی طرف سے ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں محکمہ زراعت ، محکمہ انہار،لائیو سٹاک،فیسکو،واٹر مینجمنٹ ،بنکوں کے افسران ، کھاد بنانے والی کمپنیوں کے نمائندوں کے علاوہ کسانوں اور کاشتکار حضرات نے شرکت کی۔ڈی سی او غازی امان اللہ نے کہا کہ کاشتکار حضرات نئے عزم کے ساتھ کھیتی باڑی کر کے اپنی صلاحیتوں کو زرعی ترقی کے لئے بروئے کار لائیںیہ باہمی مشاورت کا فورم ہے اس میں پیش کئے جانے والے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائیگا۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے زرعی شعبے کے استحکام کے لئے صوبہ میں انقلابی زرعی اصلاحات متعارف کرائی ہیں جن میں کاشتکاری کے مشینی طریقوں کو فروغ دیا جا رہاہے۔انہوں نے محکمہ زراعت کے افسران پر زور دیا کہ وہ ٹریننگ پروگرام کے دوران کسانوں کو غیر رسمی فصلات کی زیادہ سے زیادہ کاشت کرنے کے بارے ترغیب دیں ۔انہوں نے کسانوں کے نمائندوں سے کہا کہ گنا کی فصل کی فروخت کیلئے نقد ادائیگی کرنے والی شوگر ملوں کو ترجیح دیں تاکہ بعد میں انہیں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے ڈی او لائیو سٹاک کو ہدایت کی کہ محکمانہ طور پر ضلع بھر میں جانوروں کے اعدادو شمار کا پتہ چلا کر صحیح تعداد کے بارے رپورٹ تیار کر کے ارسال کریں ۔ڈی سی او غازی امان اللہ نے کاشتکاروں اور کسانوں سے کہا کہ ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے حکومت کی جانب سے جاری سکیموں سے بھرپوراستفادہ حاصل کریں۔دریں اثناء اجلاس میں فصل ربیع و خریف کے کاشت کے ٹارگٹ کا جائزہ، بیجوں اور کھاد کی فراہمی میں درپیش مسائل،گنے کے کاشتکاروں کی واجب الادا رقوم،نہری پانی کی فراہمی ، زرعی قرضہ جات کے حصول میں مشکلات ،حیوانات کے حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم، پانی کے کھالوں کو پختہ کرنے اور لوڈ شیڈنگ کے شیڈول،شجر کاری ،تجزیہ زمین و پانی کے علاوہ دیگر زراعت سے متعلقہ دیگر امور زیر بحث لائے گئے اور اس ضمن میں قابل عمل فیصلہ جات اور اقدامات کئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر عالمی یوم خوراک کے سلسلہ میں خالص خوراک کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے آگہی واک منعقد کی گئی جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے کی جبکہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر امان اللہ سومرو،ای ڈی او زراعت ڈاکٹر غلام عباس، ڈی او زراعت یوسف حسن تتلہ، ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل اور شہریوں کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران و اہلکاران بھی شریک تھے۔ واک جناح ہال کونسل سے شروع ہو کر مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی اختتام پذیر ہوئی جس میں شرکاء نے ملاوٹ سے پاک ، خوراک انسانی صحت کیلئے ناگزیراور دیگر تحریروں پر مبنی بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔واک کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے کہا کہ خوراک انسانی زندگی کا بنیاد جز ہے اور شہریوں کو خالص اور ملاوٹ سے پاک کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کیلئے متعدد اقدامات کئے جار ہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کرنے والے انسانی صحت کے دشمنوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس مہم کے مثبت نتائج سامنے آر ہے ہیں۔انہوںنے حکومت پنجاب کے معیاری خوراک کی فراہمی کے لئے کئے جانیوالے ٹھوس اقدامات کا بھی ذکر کیا۔ڈی ایف سی اور دیگر مقررین نے بتایا کہ خوراک کی اہمیت و افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ خوراک انسانی صحت کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج شیخ محمد نعیم اورسول جج محمد شہباز حجازی نے ایڈیشنل سیشن جج چنیوٹ محمد جمیل کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کے معائنہ کے دوران معمولی نوعیت کے مقدمات کے ملوث 38اسیران /قیدیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہائی کا حکم صادر کیا۔فاضل جج صاحبان نے جیل کے مختلف حصوںکا معائنہ کرتے ہوئے جیل ہسپتال میں طبی سہولتوں کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کا تفصیلی جائزہ لینے کے دوران زیر علاج مریضوںکی عیادت کی اورعلاج معالجہ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے بارے دریافت کیا۔ایڈیشنل سیشن جج شیخ محمد نعیم اور سول جج محمد شہباز حجازی نے اس دوران نوعمراور خواتین اسیران کی بیرکس کا بھی معائنہ کیا اور مجموعی طور پر جیل کے سکیورٹی کے انتظامات قیدیوںکو فراہم کئے جانے والے کھانے کے معیار ڈسپلن اور کنٹرول پر جیل انتظامیہ کے انتظامات کو سراہا ۔انہوںنے جیل سپرنٹنڈنٹ شیخ محمد افضل جاویدکو جیل میں صفائی اور حفظان صحت کے معیا ر، قیدیوں کی رہائش خوراک اور سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے موثر اقدمات برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل شیخ محمد افضل جاویداور دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ججھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بزم المعصوم کے زیر اہتمام محفل ذکر اہل بیت کا انعقاد کیا گیا۔حضرت محمد ۖ ان کی اہل بیت کی زندگی اور نواسہ رسول امام حسین کی میدان کر بلا میں لازوال قربانیوں کی یاد میں محفل ذکر شان اہلبیت کا اہتمام رہائش گاہ صوفی محمد شہباز تبسم معصومی پر کیا گیا۔محفل کی صدارت الحاج خواجہ صوفی محمد شہباز تبسم معصومی خلیفہ مجاز دربار عالیہ موہری شریف و چورہ شریف نے کی۔حمد باری تعالیٰ اور نقابت کے فرائض حافظ محمدخلیل قادری نے انجام دئیے۔ جبکہ نعت خواں فخر عباس تابش،محمد ارشد،محمد اسلم شاہین معصومی،محمد افضال معصومی و دیگر نے بارگاہ اہل بیت و امام حسین میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے ۔محفل میں حافظ انعام المصطفیٰ نے خطاب کیا اور اہل بیت کی زندگی اور فلسفہ شہادت پر تفصیلی روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ میدان کربلا میں امام عالی مقام حسین ان کی کنبہ اور جانثاروں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ،امام عالی مقام نے باطل کے سامنے ڈٹ کر بتا دیا کہ دین اسلام کی سربلندی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے انہوںنے کہا کہ سیرت اہل بیت اور امام حسین کی پیروی کرتے ہوئے اگر ہم زندگی بسر کریں تو دنیا کے ہر میدان میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔بے شک اللہ کے عظیم بندوں کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے انہوں نے کہا کہ امام حسین نے سجدے میں سر کٹا کے سجدوں کو بلندی عطاء کی انہوں نے بتادیا کہ اللہ کی عبادت کی اتنی اہمیت ہے کہ چاہے گردن خنجر کے تلے ہی کیوں نہ ہواللہ کی عبادت کو رد نہیں کیا جاسکتا۔محفل کے آخر میں لنگر کا اہتمام کیا گیا۔

Jhang News

Jhang News

Jhang News

Jhang News

Jhang News

Jhang News