جھنگ کی خبریں 29/11/2016

Meeting to Discuss Drug-Quality Control Board

Meeting to Discuss Drug-Quality Control Board

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ اوور سیز کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد اویس ملک کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس جوئیہ،عامر کنگ، ای ڈی او سی کمیونٹی ڈویلپمنٹ غلام اصغر جلبانی، ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل، ڈی ایچ او اور ڈاکٹر غلام قادر اور دیگر متعلقہ افسرا ن بھی موجود تھے۔ اے ڈی سی محمد اویس ملک نے کہا کہ حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے لہٰذامختلف محکموں سے متعلقہ بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔انہوںنے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے مقامی مسائل میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں اور انکے خاندانوں کومکمل تحفظ فراہم کیا جائیگا۔ اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی درخواستوں پر محکمانہ کاروائی کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اوربتایا گیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستان کی شکایات و مسائل پر مبنی زیر کاروائی 44درخواستوں میں سے 30 درخواستیں مکمل کی جا چکی ہیں جبکہ رہ جانیوالی 12درخواستوں میں سے 7 درخواستیں نپٹا دی گئی ہیںجبکہ 5پر تیز رفتاری محکمانہ کاروائی جاری ہے جبکہ اس حوالہ سے اس سے قبل موصول ہونے والی متعدد درخواستیں نمٹا کر درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ نے ہدایت کی ہے کہ سو ل سوسائٹی میں مستقل بنیادوں پر نشہ کے عادی افرادکا کھوج لگاکر ان کی بحالی اور علاج معالجہ کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔انہوںنے یہ ہدایات ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی او غازی امان اللہ نے کہا کہ خفیہ طورپر ڈرگ سپلائی کرنے والے عناصر ہمارے معاشرے کیلئے ناسور ہیںلہٰذا ان کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی کو فوری روکنا ہوگا۔ڈی سی او نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں میڈیکل سٹورزاور عطائی ڈاکٹروں کی دکانوں پر چھاپے مار کر ڈرگ سپلائی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے نہ صرف انکی دکانیں سیل کی جائیں بلکہ انکے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جائیں اور اس حوالہ سے جامع رپورٹ بھی مرتب کی جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع میں ناقص ،غیر معیاری اور مضر صحت اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھا جائیگا تاکہ عوام کو صاف اور معیاری خوراک مل سکے اس ضمن میں حکومت پنجاب کے پیور فوڈ ترمیمی آرڈی نینس2016ء پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔یہ بات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد اویس ملک نے ڈی سی او غازی امان اللہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلا س میں اسسٹنٹ کمشنر زشاہد عباس جوئیہ، ضمیر حسین ، طاہر شیخ اور عامر کنگ ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس ، ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر حافظ غلام قادر،ڈی او سوشل ویلفیئراظہر عباس عادل،اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اے ڈی سی محمد اویس ملک نے متعلقہ افسران کو ہدایت کہ وہ عوام کی صحت اورانہیں بیماریو ں سے محفوظ رکھنے کے پیش نظر پیورفوڈ ترمیمی آرڈی نینس2016ء پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور کھانا ، بیکری و مٹھائی سے متعلقہ اشیاء کی تیاری صفائی ستھرائی کے اصولوں کے مطابق ہونی چاہیے۔ڈی ایچ او ڈاکٹر حافظ عبدالقادر نے اجلاس کو بتایا کہ گوشت(بیف، مٹن ،چکن) فروش ،فاسٹ فوڈ،سنیک بارز ، ہوٹلز، ریستورانوں ، مٹھائیوں اور بیکری آئٹمز کے تیار کنندگان ، برگر شاپس، فروٹ جوسز اور دیگر اشیائے خوردونوش تیار کرنے، سٹاک کرنے،فروخت کرنے اور کارخانہ داران کو اس ضمن میں ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔انہوںنے کہا کہ دکاندار اور ہوٹل مالکان اپنا اور اپنے تمام ملازمین کے فٹنس سرٹیفیکیٹس میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ سے حاصل کرسکتے ہیں۔انہوںنے مزید بتایا کہ پیورفوڈ ترمیمی آرڈی نینس2016ء کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو 20ہزار روپے سے 20لاکھ روپے جرمانہ کرنے کے علاوہ سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریسکیو کی جانب سے ضمنی انتخاب کے لئے حتمی پلان تشکیل دے دیا گیا
میڈ یا کوراڈینیئٹر محمد زبیر نے میڈ یا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انچارچ ریسکیو 1122علی حسنین کی جانب سے گزشتہ روز تمام افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں پی پی 78میں یکم دسمبر کوہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے ایمرجنسی پلان کی منظوری دی گئی ضمنی انتخاب کے روز تمام ریسکیو اہلکاروں کو مکمل طور پر الرٹ رہنے کی ہدایا ت جاری کر دیں گئیںہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر فوری طور پر عوام کو مسائل کو سامنا نہ کرنا پڑتے اس حوالے سے ریسکیو مین اسٹیشن کی تمام ایمبولینسز اور اہلکاروں کو ہدایا ت جاری کیں گئیںہیںکہ ہروقت تیار رہیں اور کسی بھی مدد کے لئے اآنے والی کال پر فوری طور رسپونڈ کریں انتخاب کے دن ہر صورت میں عوام کی مدد کے لئے فوری طور پر پہنچا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تعلیم واساتذہ کش پالیسیوں کے خلاف 10دسمبر کو پنجاب اسمبلی کے باہر اساتذہ دھرنا اور تعلیم کا جنازہ اٹھایا جائے گا۔ ان خیالات کااظہار آل اساتذہ الائنس پنجاب و پنجاب ٹیچرزیونین کے مرکزی صدر صوفی رمضان انقلابی نے ایک پریس بریفنگ میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 541ملین ڈالر کی بیرونی امداد کہاں گئی؟ورلڈ بنک سے اساتذہ کو اپ گریڈیشن دینے کیلئے 31ارب کا قرضہ لے کر کہاں خرچ کیا؟۔ ملک کا 80%بجٹ وفاق اور پنجاب کے موجودہ حکمرانوں کے پاس ہے۔ اساتذہ کو دو سالوں سے اپ گریڈیشن کا لارا لپا لگارہے ہیں۔ اساتذہ برادری ان پاکٹ یونینز کو سمجھ چکی ہے جو احتجاج کرکے سیکرٹری ایجوکیشن کی جھولی میں بیٹھ کر اساتذہ تحریک میں چھراچلاتے ہیں ۔ پنجاب ٹیچرز یونین انقلابی گروپ واحداساتذہ تنظیم ہے جس کے اراکین کوڈرانے دھمکانے کیلئے ریموول کیا گیا، سزائیں دی گئیں۔ باقی گروپس کو کیوں نہیں۔ کیونکہ وہ سیکرٹری ایجوکیشن کی بانسری بجانے والے ہیںاور اساتذہ کو بیوقوف بنارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اساتذہ اب بھی نہ سمجھے تو پھر موقع نہیں ملے گا۔ انشاء اللہ 10دسمبر بروز ہفتہ 3بجے سہ پہر پنجاب اسمبلی اساتذہ دھرنا و تعلیم کا جنازہ اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اساتذہ کو اپ گریڈیشن نہیں ملتی ، این جی اوز کو دئیے گئے سکولز واپس نہیں ہوتے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ہم نے پہلے بھی قربانیاں دی ہیں اور انشاء اللہ اساتذہ اور تعلیم کو بچانے کیلئے اپنا تن من دھن قربان کرتے رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ہندوستان یاد رکھے دریاؤں میں پانی نہ آیا تو خون بہے گا۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعة الدعوة ضلع جھنگ ابوالقاسم اور منشاء جھنگوی ضلعی رہنما جماعة الدعوة جھنگ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جارحیت سے باز نہ آیا تو کشمیر ڈیموں سمیت پاکستان کا حصہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوگی۔ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار بن چکی ہے ۔بھارت جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر دنیا کے منظر نامے سے غائب ہونے والا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کی کامیابی سے دنیا کا منظر نامہ تیزی سے تبدیل ہورہا ہے۔ پاکستان توڑنے کی باتیں کرنے والے آج خودشکست و ریخت کاشکار ہورہے ہیں۔ نریندر مودی کا بیان سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے ۔ حکومت پاکستان کو اس کے دہشت گردانہ کردار کو دنیا میں بے نقاب کرناچاہئے۔ سرجیکل سٹرائیک کاڈرامہ ناکام ہوچکا ہے۔ کشمیری ببانگ دہل کہہ رہے ہیں کہ ہم پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتے ہیں۔ ہرکشمیری غاصب بھارتی فوج کے مظالم کے باوجود پاکستانی پرچم اٹھائے نظرآتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت سے امریکی نظام کے بکھرنے کی ابتدا ہوچکی ہے۔ اسلام وپاکستان دشمن عناصر انشاء اللہ ناکام رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کم عمر ڈرائیورز حادثات کا سبب بنتے ہیں۔علی حسنین
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ انچاج ریسکیو 1122 علی حسنین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کم عمر ڈرائیورز حادثات کا باعث بنتے ہیں ۔شہریوں خصوصاً والدین کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ نہ کرنے دیں کیونکہ کم عمری ،ناسمجھی اور بے شعوری کی عمرمیں ڈرائیونگ کرنے سے حادثات پیش آتے ہیں جس سے نہ صرف انسان معزور ہوسکتا ہے بلکہ قیمتی جانوں کا ضیاع بھی ہوسکتا ہے ریسکیو 1122 جھنگ کو جو روڈ ٹریفک حادثات میں سامنا کر نا پڑتا ہے اُن میںتقریباچالیس فیصد کم عمر ڈرائیورز حادثات کا سبب بنتے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام شہری اپنا فرض سمجھتے ہوئے کم عمر ڈرائیورز کی روک تھا م کے لیے اقدامات کریں تاکہ کسی بھی حادثہ یا نقصان سے بچا جاسکے۔

Meeting of District Food Committee

Meeting of District Food Committee

Meeting to Discuss the Petitions of Overseas Pakistani

Meeting to Discuss the Petitions of Overseas Pakistani