جھنگ کی خبریں 30/10/2016

Mefil Zikar e  Amam Hussain

Mefil Zikar e Amam Hussain

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) میڈ یا کوارڈ نیئٹر ریسکیو 1122 محمد زبیر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں زخمی زیر علاج ڈسٹر ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید جو کہ دو روز قبل انتقال کر گئے تھے ان کی رسم قل خوانی آج صبح ریسکیو مین اسٹیشن جھنگ میں ادا کی گئی جس میں ضلع بھر کے تمام ریسکیورز ، سماجی و تنظمیوں کے نمائندوں ، صحافیوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی رسم قل خوانی ڈاکٹر طارق سعید کے ایصال ثواب کے لئے قرآنی خوانی کی گئی آخر میں ان کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی ، انہوں نے بتایاکہ اتوار کے روز ڈاکٹر صاحب کے آبائی گھر میں ان کی رسم قل خوانی دوپہر 2بجے ادا کی جائے گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) عظیم الشان سالانہ محفل ذکر حسین بسلسلہ عظیم الشان 22ویں سالانہ عرس پاک پیر طریقت ،رہبر شریعت ،قیوم پنجم بانی ذکر بالجہر حضور خواجہ خواجگان الحاج اعلیٰ حضرت خواجہ محمد معصوم تاجدار موہری شریف کھاریاں جامع فیضان معصوم بستی دیوان والی نزد رشید چوک جھنگ صدر منعقد ہو ا جس سے فخر اہلسنت علامہ مولانا مخدوم جعفر حسین قریشی آف ملتان شریف خصوصی خطاب کیا جبکہ پیر طریقت الحاج خواجہ محمد شہباز احمد معصومی خلیفہ مجاز دربار عالیہ نقشبندیہ ،مجددیہ،معصومیہ جھنگ نے محفل کی صدارت کی۔پروگرام کے مطابق جامع مسجد فیضان معصومیہ میں بوقت مغرب ختم خواجگان شجرہ طریقت بالجہر کے بعد محفل نعت ہوئی جس میں معروف ثناء خوان مصطفی ۖ قریش خان،فخر عباس تابش،حیدر حیات حسنین،محمد سلیم قادری،مرزا لیاقت علی،محمد افضال معصومی،محمد اسلم شاہین،محمدارشد خان،ہدیہ عقیدت پیش کیا بعد ازاں خصوصی دعا کی گئی۔خلیل احمد قادری نے نقابت کی اورو درود سلام پڑھا اس ضمن میں معقدین ،متوسلین ،مریدین حلقہ احباب موہری شریف ،چورہ شریف /بزم المعصوم پاکستان نے قرآن پاک ،وظائف اودار ،درود پاک پڑھ کر پڑھوا کر محفل پاک میں ملک فرمائے۔محفل کے اختتام پر لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آل اساتذہ الائنس پنجاب و پنجاب ٹیچرزیونین کے مرکزی صدر صوفی رمضان انقلابی نے کہاہے کہ 31اکتوبر بروز سوموار کو پنجاب بھر میں ہر پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ اساتذہ انکریمنٹ روکنا ظالمانہ اقدام ہے۔وعدوں کے باوجود اساتذہ کو اپ گریڈیشن نہیں دی جارہی اور مزید اداروں کو PEFکے حوالے کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلسل ایک سال سے ہم جدوجہد کررہے ہیں لیکن حکومت ہمیں وعدوں پر ٹرخا رہی ہے۔ حکومت پنجاب تعلیم کے نام پر غیرممالک سے اربوں روپے لے چکی ہے لیکن اساتذہ کو حقوق دینے کی بجائے انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 31اکتوبر دوپہر 2بجے پریس کلب جھنگ کے سامنے احتجاج ہوگا جس کی قیادت مرکزی صدر صوفی رمضان انقلابی ، میڈم فرخندہ عثمان سمیت اساتذہ رہنما کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ غلط پالیسیوں کی سزا اساتذہ کو دینا سراسر ظلم ہے۔جب تک اساتذہ کو اپ گریڈیشن نہیں ملتی ، PEFسے سرکاری سکول واپس نہیں لئے جاتے اور PECرزلٹ پر دی جانے والی انکریمنٹ روکنے کی سزائیں واپس نہیں ہوتی ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔