جھنگ کی خبریں 4/9/2016

Jhang News

Jhang News

جھنگ (تحصیل رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ کی ہدایت پرایگزیکٹوڈسٹرکٹ آفیسر فنانس اینڈ پلاننگ کے دفتر میں محکمہ ہیلتھ کی جانب سے موبائل میڈیکل کیمپ لگایا گیا جہاں پر ملازمین کا میڈیکل چیک اپ کے ساتھ ساتھ علاج معالجہ کیلئے مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام قادر نے کہا کہ ڈی سی او غازی امان اللہ کی ہدایت پر محکمہ ہیلتھ کی طرف سے سرکاری ملازمین کو عملی طورپر اس انقلابی سہولت سے فائدہ پہنچایا جا رہا ہے ا س ضمن میں محکمہ صحت کے افسران موبائل ہیلتھ سروس کے اغراض ومقاصد کو پوراکرنے میںمصروف عمل ہیں۔انہوںنے کہا کہ میدیکل کیمپ کی کارکردگی کو مزید موثر اور فعال بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔اس موقع پر ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ طارق لک ، ڈاکٹرز اور ڈسپنسر عملہ بھی موجود تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی آئی جی جیل خانہ جات رانا عبد الرئوف نے کہا ہے کہ جیلوں کی سیکورٹی اور نظم و نسق کی بحالی کے ساتھ قیدیوں اور حوالاتیوں کو پرسکون ماحول فراہم کرنا حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہیں ۔وہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا خصوصی دورہ کر رہے تھے۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات رانا عبد الرئوف نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایت کی کہ قانون کے مطابق اسیران کو سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور ان کی صحت اور علاج معالجہ پر خصوصی توجہ دی جائے۔انہوںنے معائنہ کے دوران صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کے نظام کو تسلی بخش پاکراسے ہمیشہ کیلئے برقرار رکھنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔دورہ کے دوران انہوںنے لنگر خانہ میں قیدیوں کیلئے تیار کیا جانیوالے کھانے کا معیار بھی چیک کیا۔وہ اسیران /حوالاتی ،نو عمر قیدی اورخواتین کی بیرکس میں بھی گئے جہاں انہوں نے انکے مقدمات اور جیل میں درپیش مسائل کے بارے دریافت کیا۔اس دوان شیخ محمد افضل جاوید سپرنٹنڈنٹ جیل ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو حق نواز اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل اینڈ ڈویلپمنٹ جاوید رشیداور دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مدارس پر تنقید، چھاپے ، علماء کی گرفتاریاں کسی صورت قبول نہیں۔ ان خیالات کااظہار بہادر خان جھگڑ صدرجماعت اسلامی جھنگ نے ایک پریس بریفنگ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مدارس پر تنقید، چھاپے اور علماء کرام کی گرفتاریاں کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ مدارس ومساجد معاشرے کی خدمت اصلاح اور مفت معیاری تعلیم عام کرنے کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی سوسائٹی ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت مدارس کو ہدف تنقید بنانا جائز نہیں۔ منبر ومحراب کی وجہ سے علماء نے پہلے روس اور بعد میں امریکہ کو بدترین شکست دی۔ علماء کرام اللہ کی بہت بری نعمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کے علماء مخالف پروپیگنڈے کو ناکام کرنے کیلئے علماء کو ایک ہونا ہوگا۔ علماء کے اختلافات کا فائدہ دشمن طاقتیں اٹھارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کو غالب کرنے کیلئے علماء کرام نفرتوں اور تعصبات سے بالاتر ہوکر ایک ہوجائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پشاور ورسک ڈیم کرسچن کالونی اور کچہری گیٹ مردان پرہونے والے حملہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں ،دہشت گرد ملک پاکستان کی اقلیتوں کو نقصان پہنچا کر ملک کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں مل کر سازش کو ناکام بنانا ہو گا ان باتوں کا اظہار پاکستان مینارٹیز الائنس کی مرکزی صدر محترمہ طاہرہ انجم چوہدری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے شر پسند عناصر ملک پاکستان میں خوف و ہراس،بد امنی ،مذہبی منافرت پھیلا کر ملک پاکستان کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے ۔ پاک فوج اور سیکورٹی فورسیز کی بروقت کارروائی نے بہت بڑے سانحہ سے بچا لیا جس پر اپنی بہادر فوج اور اداروں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مینارٹیز الائنس ہر آڑے وقت اور دکھ سکھ میں اپنے اقلیتی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ٹی ایم اے جھنگ نقشہ برانچ نے کرپشن کی لوٹ شہر بھر میں متعدد عمارات بغیر نقشے کے تعمیر کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں۔ شہری مدثراسماعیل بھٹی نے اعلی حکام کو اس ضمن میںدرخواست گزاری جس میں موقف اختیار کیا گیاکہ شہر میں تیس سے زائد عمارات بغیر نقشے کے بنی ہوئی ہیں اور نقشہ برانچ کا سعادت جاوید نامی کلرک جو عرصہ دراز سے اسی عہدے پر تعینات ہے نے بلڈنگز مالکان سے ساز باز کر کے اپنی جیب گرم کی اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔کسی شہری کی شکایت پر زیر تعمیر بلڈنگ کا نقشہ کی فائل وصول کر کے پراسیس کے نام پرالتواء کا شکار کر دی جاتی ہے ۔درخواست گزار نے اپنی درخواست کے ساتھ مختلف بلڈنگز کی تصاویر بھی لف کی ہیں۔ نقشے سے مختلف تعمیر شدہ عمارات میں اولڈ تاج سینما کوٹ روڈ اور اولڈ برف خانہ کی عمارات قابل ذکر ہیں۔اسی طرح اتفاق مارکیٹ میں کی گئی کرپشن بھی نقشہ برانچ کی ہی کاروائی ہے ۔تاحال درخواست گزار کی درخواست پر کسی قسم کی کاروائی یا انکوائری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔درخواست گزار کو قوی شبہ ہے کہ افسران ساز باز ہو کر اس درخواست کو سرخ فیتے کی نذر کر دیں گے اسی لیے درخواست گزار نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،DGاینٹی کرپشن اورسیکرٹری بلدیات پنجاب سے اس کرپشن کا نوٹس لیا جائے اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والوں اور کرپٹ لوگوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان میں ہوٹلوںپر بکنے والے مردار۔حرام اور ناقص اشیاء کی فروخت کی روک تھام لیے حکومتی اقدامات کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلااب بھی ہوٹلوں پر ناقص،مضر صحت اور مردار جانوروں کا گوشت فروخت کیا جا رہا ہے جس کی ایک مثال جھنگ میں واقع ابراہیم ہوٹل ہے جس کی کئی برانچیں شہر میں موجود ہیں ۔اُنہی برانچوں میں سے ایک برانچ واقع یوسف شاہ روڈ برانچ پر کچھ روز قبل کھانے میں شہریوں کو ٹڈیاں وغیرہ سالن میں فرائی کر کے پیش کر دی گئیں ۔جب گاہکوں کی نظر پڑی تو ہوٹل منیجر نے معافیاں مانگنی شروع کر دیںاور باورچی کی لا پرواہی کا عذر پیش کرتا رہا۔اس طرح کے واقعات آئے روز منظر عام پر آ رہے ہیں لیکن پتا نہیں کب حکومت ایسے ہوٹلوں کے خلاف ٹھوس اقدامات اور قانون سازی کرے گی۔عوامی و شہری حلقوں نے اعلیٰ حکام سے پرُ زور مطالبہ کیا ہے کہ ایسے ہوٹلز اورمالکان کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو ایسی اشیاء کو کھانے سے بچایا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ کی ہدایت پرایگزیکٹوڈسٹرکٹ آفیسر فنانس اینڈ پلاننگ کے دفتر میں محکمہ ہیلتھ کی جانب سے موبائل میڈیکل کیمپ لگایا گیا جہاں پر ملازمین کا میڈیکل چیک اپ کے ساتھ ساتھ علاج معالجہ کیلئے مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام قادر نے کہا کہ ڈی سی او غازی امان اللہ کی ہدایت پر محکمہ ہیلتھ کی طرف سے سرکاری ملازمین کو عملی طورپر اس انقلابی سہولت سے فائدہ پہنچایا جا رہا ہے ا س ضمن میں محکمہ صحت کے افسران موبائل ہیلتھ سروس کے اغراض ومقاصد کو پوراکرنے میںمصروف عمل ہیں۔انہوںنے کہا کہ میدیکل کیمپ کی کارکردگی کو مزید موثر اور فعال بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔اس موقع پر ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ طارق لک ، ڈاکٹرز اور ڈسپنسر عملہ بھی موجود تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی آئی جی جیل خانہ جات رانا عبد الرئوف نے کہا ہے کہ جیلوں کی سیکورٹی اور نظم و نسق کی بحالی کے ساتھ قیدیوں اور حوالاتیوں کو پرسکون ماحول فراہم کرنا حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہیں ۔وہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا خصوصی دورہ کر رہے تھے۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات رانا عبد الرئوف نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایت کی کہ قانون کے مطابق اسیران کو سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور ان کی صحت اور علاج معالجہ پر خصوصی توجہ دی جائے۔انہوںنے معائنہ کے دوران صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کے نظام کو تسلی بخش پاکراسے ہمیشہ کیلئے برقرار رکھنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔دورہ کے دوران انہوںنے لنگر خانہ میں قیدیوں کیلئے تیار کیا جانیوالے کھانے کا معیار بھی چیک کیا۔وہ اسیران /حوالاتی ،نو عمر قیدی اورخواتین کی بیرکس میں بھی گئے جہاں انہوں نے انکے مقدمات اور جیل میں درپیش مسائل کے بارے دریافت کیا۔اس دوان شیخ محمد افضل جاوید سپرنٹنڈنٹ جیل ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو حق نواز اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل اینڈ ڈویلپمنٹ جاوید رشیداور دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔