این اے 89 جھنگ سے ن لیگی رہنما شیخ اکرم کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کی جانب سے این اے 89 جھنگ سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ اکرم کی نااہلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے این اے 89 جھگ سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ اکرم کو کامیاب قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ این اے 89 جھنگ کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ وقاص اکرم کے والد شیخ اکرم کامیاب قرار پائے تھے۔

لیکن (ن) لیگی امیدوار کی کامیابی کو مولانا احمد لدھیانوی نے چیلنج کیا تھا جس پر الیکشن ٹریبونل نے شیخ اکرم کو نااہل قرار دے کر مولانا احمد لدھیانوی کو کامیاب قرار دے دیا تھا تاہم شیخ وقاص اکرم کے والد نے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔