جھنگ کی خبریں 20/8/2016

Meeting

Meeting

جھنگ: ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ مارکیٹوں کے تسلسل کے ساتھ دورے کر کے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں اور شہریوں سے اشیائے کی زائد قیمتیں وصول کرنے والے گرانفروشوں کے خلاف کاروائی سے گریز نہ کریں۔یہ بات انہوںنے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اے ڈی سی محمد اویس ملک، محکمہ زراعت، ہیلتھ ،مارکیٹ کمیٹی،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ڈی سی او غازی امان اللہ نے مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ عوام میں اشیائے ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالہ سے اپنا فعال کردار ادا کریں۔انہوںنے کہا کہ مارکیٹوں اور بازاروں میں روزانہ کی بنیاد پر ریٹ لسٹوں کی موجودگی اور انکے مطابق فروخت کی چیکنگ میں کوتاہی نہیں ہونی چاہیے اس ضمن میں اگر شکایت سامنے آئی تو متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ جوابدہ ہوگا۔اس موقع پر صارفین کے نمائندوں نے بعض اشیاء کے زائد نرخوں کی نشاندہی کی جس پر ڈی سی او غازی امان اللہ نے اشیاء کے نئے ریٹ مقرر کرنے کیلئے متعلقہ افسران کو رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ: ضلع میں خدمت کارڈ پروگرام کے تحت معذور افراد کو خدمت کارڈ کے اجراء کیلئے اب تک 11ہزارسے زائد افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جن کی فلاح و بہبود کیلئے محکمانہ اقدامات جاری ہیں ۔یہ بات ڈی سی او غازی امان اللہ کو میٹنگ کے دوران بتائی گئی جس میں پنجاب خدمت کارڈ پروگرام پر عمل درآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میںاے ڈی سی محمد اویس ملک،سوشل ویلفیئراظہر عباس عادل، سپیشل ایجوکیشن، لیبر اور سپورٹس کے افسران کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈی سی او غازی امان اللہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ معذروں کی فلاح و بہبود کے حوالہ سے فوکل پرسن سے موثر کوآرڈی نیشن رکھیں۔اس موقع پر بتایا گیا کہ اس پروگرام کے تحت دو ہزار سے زائد معذور افراد کو خدمت کارڈ جاری کئے جا چکے ہیں جبکہ دو سو سے زائدلوگوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے ۔انہوںنے بتایا کہ دو سو کے قریب معذور افراد کو زکوٰة فنڈ سے ماہانہ تین ہزار روپے بھی دیئے جا رہے ہیں۔ ڈی سی او غازی امان اللہ نے کہا کہ حکومت معذور افراد کی فلاح و بہبود اور بحالی کیلئے تمام وسائل برئوے کار لا رہی ہے اس ضمن میں معذور لوگوں کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسراٹھا نہ رکھی جائیگی۔
۔۔۔///۔۔۔
جھنگ ( )شریف خاندان دن بدن امیر جبکہ غریب عوام غریب سے غریب تر ہوتے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انجینئر منان کوکب سٹی صدر پاکستان تحریک انصاف جھنگ نے ایک پریس ریلیز میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک احتساب کرپشن کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ پانامہ زدہ حکمران پوری دنیا میں بدنامی کا باعث بنے ہوئے ہیں ۔نوازشریف صادق اور امین نہیں رہے ۔اقتدار سے چمٹنے کی بجائے اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش رہے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے چالیس سال سے ملک کو لوٹنے کے سوا کوئی کام نہیں کیا ۔شریف خاندان دن بدن امیر جبکہ غریب غریب سے غریب تر ہوتا جارہا ہے ۔حکمرانوں نے نااہلیوں اور ناکامیوں کا تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کی موجودگی میں ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ۔پاکستانی قوم کرپٹ اور بددیانت ٹولے کا احتساب چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کی آڑ میں شریف خاندان نے بادشاہت کا نظام قائم کررکھا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Meeting

Meeting

جھنگ : ضلع کونسل ہوئے کہا کہ ہمیں ضلع کونسل کے 60 سے زائد چیئرمین کی حمایت حاصل ہے ۔ ہم آج سے رابطہ مہم کا باقاعدہ آغاز کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی محنت لگن اور محبت کی وجہ سے ہم نہ صرف مخصوص نشستوں پر کامیابی حاصل کریں گے بلکہ چیئرمین ضلع کونسل بھی ہمارا ہی کامیاب ہوگا۔ بعدازاں شیخ وقاص اکرم سابق وفاقی وزیر، ایم این ایز، ایم پی ایز اور چیئرمین یونین کونسلز کے ہمراہ ایک بڑے قافلے کی شکل میں کوٹ سائی سنگھ گئے جہاں انہوں نے چیئرمین یونین کونسل کونسل حاکم علی جٹ ، اشرف بلوچ، عتیق بلوچ ،ممتاز جٹ ، رضا حسین قمر سے ان کی رہائشگاہوں پر فرداً فرداً ملاقات کی ۔شیخ وقاص اکرم اور ان کے قافلے کے اعزاز میں مہرخدا بخش بھروانہ کی رہائشگاہ پر ایک پرتکلف استقبالیہ دیا گیا ۔بعدازاں یونین کونسل 4کے چیئرمین رحمت اللہ خان نے قافلہ کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہمارے گروپ کو60سے زائد یونین چیئرمین کی حمایت حاصل ہے اور ہم اللہ کے فضل سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ کامیابی کے بعد میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف کے وژن کے مطابق جھنگ سے نفرتوں اور فرقہ واریت کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بھگا کر جھنگ کو ترقی یافتہ شہروں کی فہرست میں شامل کریں گے ۔جھنگ میں تعلیم کے بہترین مواقع اور اور بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے کوششیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خلاف اسی طرح متحد ہوکر آگے بڑھتے رہے تو جھنگ کی ترقی میں حائل تمام رکاوٹیں خود بخود دور ہوجائیں گی۔جھنگ کی مخصوص نشستوں کے انتخاب کیلئے ایک مشاورتی اجلاس الحاج شیخ محمداکرم ایم این اے کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں شیخ محمداکرم ایم این اے، سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم ، مسلم لیگ ن جھنگ کے ضلعی صدر چوہدری خالد غنی ایم پی اے ، مہرخالد محمودسرگانہ ایم پی اے، نواب خرم خان سیال ایم پی اے ، نجف عباس خان سیال ایم این اے کے صاحبزادے امیرعباس ، نواب فیصل جبوآنہ سابق ایم پی اے ، مہرافتخار بسلانہ ، مہرخدابخش بھروانہ ، پیرمحب النبی اور اشرف جھرکی سمیت 50سے زائد یونین چیئرمین شریک ہوئے۔ شرکاء اجلاس نے شیخ وقاص اکرم کی قیادت پر بھرپور اعتماد کااظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ن لیگ اور شیخ وقاص اکرم کے نامزد کردہ امیدواروں کو نہ صرف بھرپور کامیابی دلائیں گے بلکہ ان کی انتخابی مہم میں بھی بھرپور شرکت کریں گے۔ اس موقع پر شیخ وقاص اکرم نے اظہار خیال کرتے۔