جھنگ کی خبریں 14/6/2016

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) قائم مقام ڈی سی او شوکت علی کھچی نے کہا ہے کہ رمضان ریلیف پیکج کا فائدہ شہری او ر دیہی علاقوں کے عوام کو مساوی طور پر پہنچایا جا رہا ہے۔شہری اوردیہی آبادیوں میں قائم سستے رمضان بازاروں میں آٹا، چینی، گھی،دالیں، سبزیات و پھل، گوشت اور دیگر اشیاء وافر مقدار میں فراہم کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے قائم بھروانہ، شورکوٹ اور تحصیل احمد پور سیال میں قائم سستے رمضان بازار کے نگران عملہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اشیاء کا معیار اور ناپ تول کی کڑی نگرانی کی جائے اور صارفین کی شکایات کا فوری موقع پر ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریلیف پیکج کی اشیاء خوردونوش کی کسی رمضان بازار میں کمی کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تاہم انہوںنے رمضان بازاروں کے انچارج اور عملہ کو صفائی ستھرائی اور بزرگ مردو خواتین خریداروں کیلئے سایہ اور ہوا دار نشستوں کے بندوبست کو یقینی بنایا جائے۔ قبل ازیں قائم مقام ڈی سی او شوکت علی کھچی نے روزانہ کی بنیاد شیڈول کے تحت شہر کی مرکزی سبزی منڈی کا دورہ کیااور وہاں قیمتوں کے اتارچڑھائو کا جائزہ لیتے ہوئے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر متعلقہ اہلکاروں کو بولی کے مراحل کی کڑی نگرانی جاری رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔
۔۔۔۔ ////۔۔۔۔۔
جھنگ ( تحصیل رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں سستے رمضام بازاروں میں سبزی و فروٹ، گوشت، دالیں، گھی اور دیگر اشیائے خوردو نوش کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے حکومتی افسران کے ساتھ ساتھ منتخب عوامی نمائندے بھی سرگرم ہیں اور عوام کو ریلیف پہنچانے کے حوالہ سے بھر پور انداز میں کام کر رہے ہیں۔گزشتہ روز قائم مقام ڈی سی او شوکت علی کھچی نے ممبران صوبائی اسمبلی محترمہ راشدہ یعقوب شیخ اور میاں محمد اعظم چیلہ کے ہمراہ تحصیل اٹھارہ ہزاری میں قائم سستے رمضان بازار کا دورہ کیا جہاں انہوںنے مختلف سٹالز پر اشیاء کے معیار کو چیک کیا اور انچارج رمضان بازار کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔ ڈی سی او نے دکانداروں سے کہا کہ اس نیک اور بابرکت مہینے میں حکومتی یلیف پہنچانے میں تعاون سے وہ نیکیاںکما سکتے ہیں۔ اس موقع پر ممبران اسمبلی نے ضلع بھر میں کامیاب رمضان بازاروں کے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ قبل ازیں قائم مقام ڈی سی او شوکت علی کھچی نے ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو کے ہمراہ شہر کی مرکزی سبزی منڈی کا وزٹ کیا اور وہاں سبزی اور پھلوں کی بولی کے حوالہ سے متعلقہ عملہ کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو1122کے نوجوانوں کی فٹنس کی جانچ پڑتال کے لئے ماہانہ فٹنس ٹیسٹ لیا گیا جس کا اہتمام سپورٹس کمپلس میں کیا گیاٹیسٹ کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ڈاکٹر طارق سعید نے کی،ا ہلکاروںکی جسمانی صحت کیلئے دوڑ کا مقابلہ منعقد کروایا گیا جبکہ امتحانی مشقوں کے حوالہ سے تحریری ٹیسٹ بھی لیا گیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ڈاکٹر طارق سعید نے کہا۔ کہ اس وقت ضلع جھنگ میں148 ریسکیواہلکار اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اورانکی صلاحیت کو برقرار رکھنے کیلئے فٹنس ٹیسٹ نہایت ضروری ہے جس سے ریسکیو اہلکاروں کے دل و دماغ پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

Jhang

Jhang

Jhang

Jhang

Jhang

Jhang

Jhang

Jhang