جھنگ کی خبریں 26/10/2015

Jhang

Jhang

جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلعی ایمر جنسی افیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر طارق سعید نے کہا کہ ریسکیو اہلکاروں نے محر م الحرام میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے بتایا عاشورہ محرم میں ریسکیو 1122کی ضلع بھرمیں 303 پوسٹیں بنائی گئیں جن پرتمام ریسکیو عملہ کے ساتھ ساتھ 72 ریسکیو رضاکاروں کو اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے 1447افراد کو ابتدائی طبی امداد دی اور 03افراد کو سول ہسپتال جھنگ شفٹ کیا علاوہ ازیں ریسکیو 1122کی سروس باقی ضلع بھرمیں بھی لوگوں کو سروس مہیاکرتی رہی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کی مرکزی شوریٰ کے ممبر شہبازاحمد گجر ایڈووکیٹ مدرسہ نعمانیہ ٹوبہ روڈ میں شہادت سیمینار سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ جبرواستحصال کے خلاف حضرت امام حسین کی جدوجہد اور صبرواستقامت رہتی دنیا تک یاد رکھی جا ئے گی شہید تبدیلی نظام کے لئے اپنی جان کی بازی لگاتا ہے ۔ آج ہمارے ملک کے سرمایہ دار انہ سماج میں یزیدی قوتوں کا غلبہ ہے اس سے نجات حاصل کر نے کیلئے حضرت امام حسین کے نقش قدم پر چلناہوگا میدان کربلامیں معتبر خواتین کا کردار ناقابل فراموش ہے واقع کربلا میں معزز خواتین نے جس صبر اور حوصلہ کا مظاہرہ کیا ہماری آج کی خواتین کووہ کرداراپنانا ہو گا ۔ باطل قوتوں کے خلاف حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی جدوجہد ایک لافانی استعارہ بن گیا ہے ۔ ہم سب کو حضرت امام حسین کے مشن کو اپنانا ہو گا سیمنار میں عبدالرحمن عزیز ، مولاناحافظ محمدطارق، مولانا سرور خان و دیگر نے خطاب کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) امیدواربرائے چیئرمین یونین کونسل7/1موضع ساہجھرمہرمحمدگل شیرساہجھ رسیال نے کہاہے کہ عوامی خدمت کاجذبہ لے کرسیاسی میدان میںموجودہیں،میںنے ہمیشہ حلقہ کی تعمیروترقی اورخوشحالی کیلئے اپنی خدمات انجام دیںہیںاورآئیندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہیگا ،عوام اب کسی کے جھوٹے اورکھوکھلے نعروںمیںنہیںآئینگے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روزعلاقے میں کارنرمیٹنگ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔اس موقع پرقاری محمداسلم فاروقی، محمد خالد مصطفی ترک، ملک محمدعمراوردیگرمعززین علاقہ کی کثیرتعدادبھی موجودت ھیں،م ختلف برادریوں کے سرکردہ افرادنے گلشیرسیال کی بھرپورحمایت کی اورانہیںیقین دلایاکہ انکی کامیابی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیںکیاجائیگا۔مہرگل شیرسیال نے کہاکہ انشاء اللہ بلدیاتی الیکشن میںچیئرمین منتخب ہوکرعلاقہ کی گلیوں،سڑکوںکی تعمیر،بجلی کانظام،مستحقین کی امدادکے علاوہ بے روزگارافرادکوروزگارفراہم کرنے کے جامع منصوبوںپرعملدآمدکیاجائے گا۔