جھنگ کی خبریں 23/08/2015

Jhang

Jhang

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ احمد پور سیال ڈاکٹر محمد حفیظ نے ڈرک انسپکٹر عمر حیات کے ہمراہ الحسنین ہیلتھ کلینک پر اچانک چھاپہ مارا جہاں سے سرکاری ادویات اور آلات برآمدہوئے۔تفصیلات کے مطابق کلینک پرلیڈی ہیلتھ ورکر خورشید بی بی اور ڈسپنسر محمد اسلم ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔ڈی ڈی اوایچ ڈاکٹر محمد حفیظ نے ڈرگ انسپکٹر عمر حیات نے کلینک پر اچانک چھاپہ مار کر سرکاری ادویات اور آلات قبضہ میں لے لیا جبکہ ڈسپنر محمد اسلم موقع سے فرار ہو گیا ۔اس ضمن میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری ادویات کی چوری اور محکمہ صحت کے ایس او پی(SOP)کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج کروا کر انہیں فوری گرفتار کر وائیں ۔ڈی سی او نے مزید کہا کہ اس بات کی بھی تحقیقات کی جائے کہ یہ سرکاری ادویات کس سرکاری ہسپتال اوربنیادی و دیہی مرکز صحت سے چوری کی گئی ہیں۔
……………………………
……………………………

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ شورکوٹ ڈاکٹر محمد ظفر خان سیال نے ڈرگ انسپکٹر محمد عرفان کے ہمراہ نواز دواخانہ پٹھان روڈ پر اچانک چھاپہ مار کر پریکٹس کرنے والے عطائی ڈاکٹر کا چالان کرکے ایلو پیتھک ادوایات قبضہ میں لے لیںجبکہ رضا میڈیکل سٹور کوچیک کیا اور وہاں پر صفائی کے ناقص انتظامات ، سائن بورڈ آویزاں نہ کرنے اور ادویات کی کولڈ چین کو برقرار نہ رکھنے پر چالان کیا۔

……………………………
……………………………

جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) جھنگ یو نین آف جرنلسٹس اینڈ پریس کلب کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، صحا فیوں کی تضحیک اور ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچا نے کے الزام میں پریس کلب کے رکن شیخ غلام اکبر کی رکنیت معطل کرتے ہو ئے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق صدر یونین آف جرنلسٹس ڈاکٹر منظور عابد کھرل اور چئیر مین پریس کلب لیا قت علی انجم کی طرف سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چودہ اگست کو پریس کلب میں ہو نے والی مقامی اخبار کی تقسیم ایوارڈ تقریب کے بارے میں انہو ں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہو ئے نہ صرف صحا فیو ں کی تضحیک کی بلکہ ادارے کی کی بدنامی کے اسباب پیدا کیے ۔جس پر ان کی رکنیت معطل کر کے پریس کلب کے تین ممبران مہر خالد ہرل ، شیخ توصیف حسین اور آفتاب احمد خان ترین پر مشتمل ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو سات دن میں تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ اور سفارشات پیش کرے گی جن کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی ۔دوسری طرف تقریب کے میزبان شیخ محمد فاروق کو بھی انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی وضا حت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

……………………………
……………………………
جھنگ ( بیورورپورٹ ) آج کے اس عیار اور پر فریب معاشرے میں نوے پرسنٹ اداروں کے افسران اور دیگر اہلکار نفسا نفسی کا شکار ہو کر حرام و حلال کی تمیز کھو بیٹھے ہیں ایسے پر آ شوب معاشرے میں ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں تعنیات لیڈی ڈاکٹر عائزہ یسین اپنے صداقت امانت اور شرافت کا پیکر بن کر ادا کرے تو ایسے محسوس ہوتا ہے کہ ابھی راہ گزر میں ایسا چراغ روشن ہے کہ جس کی چمک سے مذکورہ ہسپتال جگمگا رہا ہے ان خیالات کا اظہار مختلف مکاتب و فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سروے کے دوران ہمارے بیوروچیف سے کیا انہوں نے کہا کہ مذکورہ لیڈی ڈاکٹر غریب اور بے بس مریضوں کیلئے سایہ شجر دار کی حیثیت رکھتی ہے جبکہ اپنے محکمہ کیلئے بھی سر مایہ افتخار ہے مذکورہ لیڈی ڈاکٹر کا شمار ان چند ایک ایماندار اور فرض شناس ڈاکٹروں میں ہوتا ہے جو اپنے فرض کو عبادت سمجھ کر ادا کرتے ہیں مذکورہ لیڈی ڈاکٹر محکمہ ہیلتھ جھنگ میں چھپی ہوئی کالی بھیڑوں کے درمیان ایک ایسا روشن مینار ہے کہ جس کے گردونواح میں سیاہ رات ہو لیکن وہ خود روشنی اور نیکی کا سر چشمہ بن کر اپنے فرائض و منصبی ادا کرنے میں مصروف عمل ہو مذکورہ لیڈی ڈاکٹر کی گفتگو سن کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے موصوفہ لیڈی ڈاکٹر بے لاگ اور بے باک گفتگو کی عادی اور مستحکم ارادے کی مالک ہو جس طرح پھول کی خوشبو انسان کے شعور کو معطر کر دیتی ہے بالکل اسی طرح مذکورہ لیڈی ڈاکٹر کے حسن و سلوک کو دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے مذکورہ لیڈی ڈاکٹر کے دل پر اطمینان اور پیارو محبت کے فرشتے روز اترتے ہیں اور اگر مذکورہ لیڈی ڈاکٹر سے بات کریں تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے دنیا بھر کا شہد مذکورہ لیڈی ڈاکٹر کی زبان پر اُتر آیا ہو مذکورہ لیڈی ڈاکٹر کے کردار کو دیکھ کر اس کا راشی عملہ ایسے سہم جاتا ہے جیسے سیاہ رات میں صبح کا پرندہ۔