جھنگ کی خبریں 08/10/2015

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادرچٹھہ نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اورآنے والی نسلوں کو آلودگی سے محفوظ رکھنے کا واحد ذریعہ بھی ہے آلودگی پر قابو پانے کیلئے اپنے گھروں کے لان ، ادارہ جات اور سرکاری جنگلات کے علاوہ پرائیویٹ سیکٹر میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کااظہا رانہوںنے سرکٹ ہائوس کے سبزہ زار میں فش ٹیل پام کا پودا لگاتے ہوئے شجرکاری مہم کاآغاز کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر فارسٹ ڈاکٹر حلیمہ سعدیہ اورڈسٹرکٹ آفیسر زراعت یوسف حسن تتلہ سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی او نادر چٹھہ نے کہا کہ ملک کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے شجر کاری مہم میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ہم اپنے گھروں ، ادارہ جات اور اردگرد کے ماحول میں زیادہ سے زیادہ شجر کاری سے نہ صرف علاقہ کی خوبصورتی میں اضافہ کر سکتے ہیں بلکہ ہمیں صاف ستھرا ماحول میسر ہوگا۔انہوںنے کہا کہ بنجر اور پیدار وار نہ دینے والی زمینوں کو خالی رکھنے کی بجائے وہاں پر زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں جائیں۔ اس موقع پر ڈی اوجنگلات نے بتایا کہ شجر کاری پلان کے تحت ضلع بھر میں 81 ہزار پودا جات لگائے جائینگے جن میں 5ہزار پودے محکمہ جنگلات، 10 ہزار محکمہ دفاع اور 56 ہزار پودے پرائیویٹ سیکٹرجبکہ دیگر محکمہ جات 10ہزار پودے لگائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ ( تحصیل رپورٹر ) ضلعی دفترایمرجنسی ریسکیو 1122 میں ڈسٹرکٹ آفیسرایمر جنسی ڈاکٹر طارق سعید کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیاجس میں ریسکیو سٹاف اور دیگر ریسکیو افسران نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں دوران ایمر جنسی ڈیوٹی ریسکیواہلکاروں کے ساتھ پیش آنے والے مسائل کے حوالہ سے گفتگو کی گئی۔اس موقع پر ڈاکٹر طارق سعید نے کھلی کچہری میںریسکیو سٹاف سے روزمرہ کی ایمرجنسیزکے دوران درپیش مسائل دریافت کئے اور ان مسائل کو حل کرنے کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔ انہوںنے ریسکیو جوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں خدمت خلق کے جذبہ کے تحت ادا کرکے دکھی انسانیت کی خدمت کریں تاکہ حادثات و ایمر جنسی کیسس میں کم سے کم جانی و مالی نقصانات ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) سی پی ڈی آئی کی جانب سے فافن کے زیر اہتمام بلدیاتی امیدواروں کی رہنمائی کیلئے کیمپس کا انعقاد عمل میں لایا گیایہ معاونتی کیمپ شہر میں 5مختلف ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر کے باہر لگائے گئے جو3اکتوبر سے 7اکتوبر تک جاری رہے سی پی ڈی آئی کے پروجیکٹ کوارڈینیٹر فیصل منظور نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ ان کیمپس پر امیدواروں کا بے تحاشا رش رہا اور تقریباً1ہزار کے لگ بھگ امیدواروںکو کاغذات نامزدگی جمع کروانے میں مدد فراہم کی گئی انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اجازت سے لگائے گئے ان کیمپس پر ہمارے سوشل موبلائزرز نے پانچ دی بہت ہی جانفشانی سے کام کیا ہے تاہم تمام ریٹرننگ آفیسرز نے بھی انکے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے جس پر میں ڈی سی او جھنگ اور دیگر تمام ضلعی افسران کا شکر گذار ہوں۔اس موقع پر سی پی ڈی آئی کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر رضا علی نے بتایا کہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیداروں نے کیمپس کے انعقاد پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا اورفافن کے اس اقدام کی تعریف کی جس کی وجہ سے انہیں کاغذات نامزدگی جمع کروانے میں بہت ہی آسانی پیش آئی اوران کیمپس پر تعینات سوشل موبلائزرز نے انکی معاونت کرتے ہوئے انہیں کاغذات جمع کروانے میں بہت مدد دی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان کیمپس پر650امیدواروںکی پر رجسٹریشن بھی کی گئی جنہیں بعدازاں انتخابی عمل سے متعلق ایک روزہ ٹریننگ دی جائیگی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (تحصیل رپورٹر) قومی یوم آگہی برائے سانحات کے حوالہ سے ضلعی دفتر ایمرجنسی ریسکیو 1122 میں سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید سمیت ریسکیوافسران، سٹاف اوررضاکاروں کے علاوہ شہریوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر طارق سعید نے حکومت پنجاب اوریسکیو سیفٹی تربیتی پروگرام وسیکورٹی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات وحادثات کو مقامی سطح پر کنٹرول کرکے جانی و مالی نقصانات میں کافی حد تک کمی لائی جا سکتی ہے جس کیلئے نوجوان نسل کوسول ڈیفنس کی تربیت حاصل کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حادثات میں کمی لانے کیلئے ہمیں کمیونٹی کو تربیت یافتہ بنانے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ قدرتی آفات کو روکنا کسی کے بس کی بات نہ ہے البتہ تربیت یافتہ لوگ اس میں کمی ضرور لا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ہونے والی دہشت گردی سے نمٹنے اور متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی سہولیات پہنچانے کیلئے معاشرہ کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ سیفٹی آفیسر اصغری پروین نے نیشنل ڈیزاسٹر ڈے کے حوالے سے کہا کہ بروقت حفاظتی اقدامات کی وجہ سے بہت سی قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ ہر شہری کو حفاظتی اقدامات کے بارے تربیت دی جائے اورحفاظتی تدابیر کے بارے لوگوں میں آگاہی اورتربیتی پروگرام میںزیادہ سے زیادہ لوگوں کو شریک کرکے ان کے اندر انسانی خدمت کا جذبہ اجاگرکریں۔مزید برآں ووکیشنل ٹریننگ انسیٹیوٹ جھنگ سٹی میں آگہی پروگرام کا انعقاد کیا گیااور ڈاکومنٹری بھی دیکھائی گئی اور سیمینارکے اختتام پرریسکیو 1122 سنٹرل اسٹیشن سے لیکر ایوب چوک تک واک بھی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ ( تحصیل رپورٹر ) سینٹرل اسٹیشن ریسکیو 1122 میں ریسکیو اہلکاروں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو برقرار رکھنے کیلئے ماہانہ فٹنس ٹیسٹ لیا گیا ۔ٹیسٹ کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید نے کہا کہ اس وقت جھنگ میں 138 ریسکیور اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اورانکی صلاحیت کو برقرار رکھنے کیلئے فٹنس ٹیسٹ ضروری ہے جس سے ریسکیو اہلکاروں کے دل و دماغ پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Jhang New

Jhang New

Jhang New

Jhang New

Jhang New

Jhang New

Jhang New

Jhang New

Jhang New

Jhang New

Jhang New

Jhang New