جھنگ کی خبریں 26/08/2015

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈوائزر محتسب اعلیٰ پنجاب محمد عبیداللہ سیال نے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ کیا ۔محتسب پنجاب کی جانب سے مذکورہ جیل کی انسپکشن کیلئے قائم کر دہ احتسابی کمیٹی کے ممبران ڈی او سی ہارون الرشید،ڈی ایس پی سٹی ملک محمد طاہر کھچی،ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ناصر محمودکے علاوہ سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری محمد الیاس احمد اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جاوید بھی دوران معائنہ انکے ہمراہ تھے۔ جیل انسپکشن کمیٹی نے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ مقید خواتین قیدیوں اور کم عمر قیدیوں کے بیرکس میں پہنچ کر انکے مسائل سے آگہی حاصل کی اورانہیں فراہم کی جانیوالی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ جیل کی خوراک ،گودام ،کچن اور جیل ہسپتال کا بھی معائنہ کیا گیا اور ہسپتال میں زیر علاج قیدیوں سے بھی تفصیلی بات چیت کی۔قیدیوں سے ملاقات کرنے کی غرض سے ملاقاتیوں کے شیڈ میں موجود ملاقاتیوں کو سماعت کیا گیا اور مذکورہ شیڈ مٰن فراہم کی گئی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔انسپکشن کمیٹی نے جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے بند کئے جانے پر تشویش کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب چنیوٹ میں زیر تعمیر جیل کی تعمیر بلا تاخیر مکمل کرائے تاکہ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ پر گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے بوجھ میں کمی واقع ہو سکے۔

………………………………
………………………………
جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) کام سیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمشین ٹیکنالوجی کیمپس جھنگ کے قیام کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر کے کمیٹی روم میں رکن قومی اسمبلی شیخ محمد اکرم کی زیر قیادت مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی او سی ہارون رشید،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجرمحمد شریف خان بلوچ (فوکل پرسن)،یونیورسٹی و بوائز و گرلزکالجز کے پرنسپل اور محمد نواز اکرم کے علاوہ کام سیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمشین ٹیکنالوجی اسلام آباد سے ڈائریکٹر ڈاکٹرطاہر نعیم،رجسٹرارڈاکٹر اظہار حسین،پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس اورسینئر پروگرام محمد عقیق الرحمن نے شمولیت کی۔ایم این اے شیخ محمد اکرم نے کہا کہ تعلیم عام ہونے سے انتہا پسندی ختم ہو جائیگی سی آئی آئی ٹی کا قیام ایک احسن قدم ہے اب جھنگ کے ہونہار طالبعلموں کو شہر سے باہر جانے کی ضرورت نہیں ۔انہوںنے کہا کہ سی آئی آئی ٹی کیمپس کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں جھنگ کو سٹی آف نالج بنایا جائیگا۔علاوہ ازیںمشاورتی اجلا س میں کام سیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمشین ٹیکنالوجی کیمپس کی گوجرہ روڈ بائی پاس کے قریب تعمیر کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا جس پرضلعی انتظامیہ کے افسران اور یونیورسٹی و بوائز و گرلزکالجز کے پرنسپل نے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی ۔قبل ازیں رکن صوبائی اسمبلی شیخ محمد اکرم نے کام سیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمشین ٹیکنالوجی اسلام آباد کے وفد کے ہمراہ گوجرہ روڈ بائی پاس کا وزٹ کیا اور مذکورہ کیمپس کے قیام کیلئے 250کنال اراضی مختص کی۔
………………………………
………………………………
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ کی ہدایت پر غیر معیاری ،ناقص اور زائد المیعاد ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز اور عطائی ڈاکٹروں کی بیخ کنی کیلئے جاری مہم کے دوران یکم جولائی تا 18اگست 155 کلینکس پر اچانک چھاپے مار کر 82ادویات کے نمونہ جات حاصل کئے گئے جبکہ 20 کلینکس اور میڈیکل سٹورز کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ 42افراد کے چالان کئے گئے۔انہوںنے مزید بتایا کہ اس مہم کے دوران مجموعی طور پر ایک لاکھ27ہزار روپے جرمانہ کرنے کے علاوہ 23لاکھ روپے کی مالیت کی غیر رجسٹرڈ ادویات کو قبضہ میں لیا گیاہے۔
………………………………
………………………………
جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ کی ہدایت پرتجاوزات کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن میں دوسرے روز سٹیلائٹ ٹائون اور گوجرہ روڈ سے تمام قسم کی تجاوزات کو ختم کر دیا گیا ہے۔
………………………………
………………………………

جھنگ: ڈی سی او نادر چٹھہ کی ہدایت پر شکر گنج اور بھون شوگر ملز کسانوں کی کروڑوں روپے کی ادائیگی نہ کرنے پر سیل کر دی گئی ۔انہوںنے کہا کہ کسانوں کے استحصال کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔
………………………………
………………………………

جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ کی ہدایت پرالجنت سویٹس شاپ ایوب چوک اور گل محمد سویٹس شاپ کوٹ روڈ پر مضر صحت مٹھائیاں تیار اور فروخت کرنے پر شاپس کو سیل کر دیا گیا ہے۔

………………………………
………………………………

Jhang News

Jhang News

Jhang News

Jhang News