جھنگ کی خبریں 01/09/2015

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریسکیو 1122کو گذشتہ ماہ اگست میں 16097کالز موصول ہوئیں جن میں 2053ایمرجنسی 1717معلوماتی 28، رانگز جبکہ 12298 دیگر کالیں تھیں۔ ریسکیو 1122نے جن 2053 ایمرجنسی کالز پر ریسپونڈ کیا ان میں 423روڈ ایکسیڈنٹ ، 628 کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی ۔ 08آگ لگنے کے واقعات 65کرائم کالز اور 227 متفرق واقعات شامل تھے ۔ 08بلڈنگ مندہیم ہونے کے ، 03 ڈوبنے کے واقعات شامل ہیں اور ریسکیو 1122کو روزانہ ایمرجنسی کالز کی ایوریج 66.22 کے قریب رہی اور ریسپونڈ ٹائم کی ایوریج 4.8 فیصد رہی ۔ ماہ گذشتہ میں 628 مریضوں کو ابتدائی طبی امدا د دی گئی ۔ 1540مریضوں کو ہسپتال شفٹ کیا اور 57 لوگ مختلف واقعات میں اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے ۔ ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید نے ہمارے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہریو ں پر فرض ہے کہ وہ رانگ کالز سے پرہیز کریں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچائی جاسکیں ۔نیز یہ بھی کہا ہر شہری کو اپنا فرض اداکرنا چاہیے تاکہ ایک محفوظ معاشرے کو جنم دیا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تفصیلات کے مطابق سرگودہا روڈ قاسم ائل کے قریب مظہر شاہ نامی شخص کے گھرکو شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اگ لگ گئی جس پر گھر والوں نے فورن ریسکیو1122کو اطلاع دی جس پرریسکیو1122 کی ٹیم نے بروقت پہنچ کر اگ پر قابو پالیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ: ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ کی ہدایت پر تمام تحصیلوں کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کے ذریعے ریستورانوں، ہوٹلوں،فاسٹ فوڈ پوائنٹس ، بیکریوں ِ برگر پوائنٹس اور دیگر پکی ہوئی اشیاء فرو خت کرنے والوں کی کیپیسٹی بلڈنگ اور ٹریننگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ وہ عوام کو میعاری، صحت مند اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانا فراہم کریں۔ اس ضمن میں ڈی سی او آفس کے کمیٹی روم میں ایک اجلاس ہوا جسکی صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر نادر چٹھہ نے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹربابر رحمن ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان،تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایچ او اور ڈپٹی سٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز نے شرکت کی۔ ڈی سی او نادر چٹھہ نے ہدایت کی کہ چونکہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والے ریستورانوں، ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ و برگر پوائنٹس کو عوام کو میعاری، صحت مند اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانا فراہم کرنے پر یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور ہسپتالوں اور کلینککس میں مریضوں کی تعداد کم کرنے کا صرف یہی راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں صفائی نصف ایمان کا درجہ رکھتی ہے اور ہم نے بہ حیثیت قوم اس سنہرے اصول سے روگردانی کر کے اپنے آپ کو مشکلات اور بیماریوں سے ہمکنار کیا ہے ۔ڈی سی او نادر چٹھہ نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء اور روز مرہ زندگی میں مغرب نے اسلام کی تقلید کر کے ترقی کی منزل حاصل کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہوٹل، ریستوران اور کھانا فروخت کرنے کے پیشہ سے وابستہ افراد اپنا مذہبی، انسانی اور اخلاقی فریضہ سمجھتے ہوئے صفائی کے اس اصول پر سختی سے کار بند ہوں اور رضاکارانہ طور پر اس بات پر عمل کریں۔ انہوںنے کہا کہ ٹریننگ کے بعد دو دن کی ڈیڈ لائن دی جائیگی اس کے بعد سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی ڈائریکٹرکالجز محمد شریف خان کی اطلاع کے مطابق تمام معذور امیدواران جنہوں نے مختلف کالجز میں درخواستیں دے رکھی ہیں جو نمائندہ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کے نہ آنے کی وجہ سے ملتوی ہو گئے تھے اب وہ انٹرویو7ستمبر2015کو ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کے دفتر میں دن 11بجے ہونگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سب ڈویژنل آفیسر (آپریشن ) فیسکو سول لائنز جھنگ جاوید صادق قریشی کی اطلاع کے مطابق گرڈ اسٹیشن جھنگ 132 کے وی ایوب چوک فیڈرڈسٹرکٹ جیل سے جمیل شہید پارک تک بجلی کی لائنوں کی تبدیلی اورضروری مرمت کے سلسلہ میں 2 ستمبر 2015 صبح 9 بجے تا دوپہر 2 بجے تک بند رہیں گے جس کے باعث ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مرکزی صدر پنجاب ٹیچرزیونین صوفی محمدرمضان انقلابی نے تحریری وعدوں کے باوجود وزیرتعلیم کی بدعہدی پر استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میڈیا، سیکرٹری ایجوکیشن، ڈپٹی سیکرٹریز، DPI’s کی موجودگی میں اساتذہ کو اَپ گریڈیشن یعنی PSTکو گریڈ14، ESTکو گریڈ 16 اور SSTکو گریڈ 17 دینے کا تحریری نوٹیفکیشن دیا گیا۔ اس نوٹیفکیشن میں یہ بھی تھا کہ چونکہ PECامتحانات 2015ء میں کئی نقائص تھے ، دہشت گردی، سیلاب کی وجہ سے طلباء کا سلیبس مکمل نہ ہوا اس لئے اس پر اساتذہ کو سزائیں نہیں دی جائیں گی۔ لیکن افسوس اساتذہ کو شوکاز دے کر ڈرایا دھمکایا جارہا ہے ۔5ہزار والے عارضی اساتذہ بھرتی کے پروگرام سے نظرآرہا ہے کہ آئندہ ایجوکیٹرز کی بھرتی نہیں ہوگی۔ میں وفاقی وزیرریاض حسین پیرزادہ کی طرف سے تعلیمی وسماجی خدمات پر ملنے والی شیلڈ کواحتجاجاً واپس کرتا ہوں۔ میں نے میڈیا کی موجودگی میں کہا تھا کہ اگر آپ نے وعدہ پورا نہ کیا تو اور کچھ نہ کروں ،احتجاجاً اپنا استعفیٰ ضرور پیش کروں گا۔ میرے ساتھ پنجاب کے ہزاروں اساتذہ بھی احتجاجاً استعفیٰ دینا چاہتے ہیں ۔ جس صوبے کا وزیرتعلیم بدعہدی کرے وہاں تعلیم کا عالم کیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ٹیچرزیونین کی سرپرستی تاحیات جاری رکھوں گااور انقلابی علمی تحریک نے جس طرح تعلیم عام پرامن پاکستان مہم چلائی۔ امن ومحبت کا پیغام پنجاب بھر میں پہنچایا۔ اب بھی جاری رہے گا۔ ہر بچہ سکول میں ۔ اس مہم کو بھی جاری رکھیں گے۔ حکومت نے مطالبات پورے نہ کئے تو پنجاب بھرکے اساتذہ سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوجائینگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Jhang News

Jhang News