جھنگ کی خبریں 22/07/2015

جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ متوقع سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فلڈ پلان 2015-16 کے تحت تمام تر ضروری انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیں اور اس سلسلہ میں ہنگامی بنیادوں پرمتعلقہ افسران کی ڈیوٹیاں لگا موثرکوآرڈی نیشن کی جارہی ہے اور اس ضمن میں حفاظتی بندوں کی مرمت کے کام کی سخت مانیٹرنگ کرنے کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر سیلابی پانی کی صورتحال اورحفاظتی بندوں کا معائنہ بھی کیا جارہا ہے ۔انہوںنے بتایا کہ دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے دریا کے پیٹ میں واقع علاقوںمیں پانی سے صرف فصلات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ مکانات اور مال مویشی محفوظ ہیں۔ انہوںنے مزید بتایا کہ ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی کی آمد کو فلڈ شمار کیا جاتا ہے جبکہ اس وقت ایک لاکھ 30ہزار کیوسک پانی کی آمد ہے ۔انہوںنے اس موقع پر بتایا کہ سیلاب سے متعلقہ معلومات حاصل کرنے کیلئے فون نمبر047-9200110 فلڈ کنٹرول روم رابطہ کیا جاسکتا ہے جبکہ تمام اسسٹنٹ کمشنراور ٹی ایم اے آفس میں بھی فلڈ کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہیں۔انہوںنے مزید بتایا کہ ضلع کے تمام مواضعات میں پانچ پانچ رضاکاروں کی تعیناتی کرکے سیلاب کے حوالہ سے معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔
……………………………………….
……………………………………….
جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تفصیلات کے مطابق جھنگ صدر کھیتیاں والا بازارپھولوں والا چوک میں لگے ٹرانسفارمر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک اگ بھڑک اٹھی جس نے اردگرد دوکانوںکو اپنی لپیٹ میں لے لیاجس سے لاکھوں کا مال خاکستر ہو ا ریسکیو 1122کے عملہ نے بروقت پہنچ کر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی افیسر ڈاکٹر طارق سعید کی زیرنگرانی ا گ بجھانے کا عمل شروع کر دیا ریسکیو عملہ نے اپنی جان کی پروا کیے بغیرتقریبا ایک گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد اگ پر قابو پالیا اور لاکھوں کا مال محفوظ کیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

……………………………………….
……………………………………….
جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان مینارٹیز آلائنس کی صدر پنجاب میڈم طاہرہ انجم چوہدری کی کیتھولک چرچ جھنگ میں مسیحی خاندانوں سے ملاقات ہونے والی ملاقات میں مسیحیوں کے مسائل پر بات چیت کی گئی ۔ڈسٹرکٹ جھنگ میں پی ایم اے کے یونٹ کا قیام ڈسٹرکٹ باڈی منتخب ۔ اپنے عظیم لیڈر شہید شہباز بھٹی کی لگائی ہوئی شمع ہمیشہ روشن رکھیں گے اور اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری کیلئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے میڈم طاہرہ انجم چوہدری ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کرسچن کالونی کیتھولک چرچ جھنگ میں سینکڑوں مسیحی خاندانوں سے پی ایم اے کی صدر پنجاب میڈم طاہرہ انجم اور ان کی ٹیم نے ملاقات کی اور ہونے والی طویل ملاقات میں مسیحیوں کو در پیش مسائل پر ان کے حل کیلئے بات چیت بھی کی گئی انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی قوم اپنے آپ کو کبھی کمتر نہ سمجھے ہم برابر کے شہری ہیں اور ہمارے حقوق بھی برابر ہیں مسیحیوں نے ملک پاکستان کی بقاء کیلئے نہ صرف اپنی عزتوں کی قربانیاں دیں ہیں بلکہ انہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ بھی دینے سے دریغ نہیں کیا ہمارے عظیم لیڈر شہید شہباز بھٹی کی لگائی ہوئی شمع ہمیشہ روشن رکھیں گے مل کر ملک پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کیلئے کام کریں گے ۔اس موقع مسیحی برادری کے علاوہ ریورنڈ فادر یوسف جارج ،پاسٹر نوید اختر کھوکھر ،چوہدری طاہر انجم ،صفدر مسیح ممبر تحصیل کونسل ،وسیم بھٹی ممبر تحصیل کونسل جھنگ ،پطرس ندیم ،پال شاہد اورمیڈیا کوآرڈینیٹر آصف منور بھی موجود تھے۔
……………………………………….
……………………………………….
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ٹی ایم اے جھنگ کی مجرمانہ غفلت سے شہر بھر میں ناجائزتجاوزات کی بھرمار۔کئی بار ٹی ایم اے جھنگ انکروچمنٹ انسپکٹر کے پاس گئے مگر ہر بار ٹال مٹول کردیتاہے۔عوامی حلقے سراپا احتجاج۔تفصیلات کے مطابق میلاد چوک جھنگ شہر۔نور شاہ بازار۔ریل بازار۔باب عمر گیٹ ۔شیریں چوک وغیرہ ۔اورجھنگ سٹی ہسپتال کی کالونی کی دیوار کے ساتھ کچھ لوگوں نے ناجائز تجاوزات کرتے ہوئے ۔گوشت وغیرہ کے پھٹے لگا رکھے ہیں ۔جس کی اطلاع کئی ٹی ایم اے جھنگ کے عملے کو دی مگر تاحال ابھی تک کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی ہیں ۔اسی روڈ پر سیوریج ڈالا گیا جس کی وجہ سے روڈ پہلے خراب ہے۔اور ساتھ رکشہ سیٹینڈ بھی بنا ہوا ہے۔اور ساتھ ان لوگوں نے پھٹے رکھ کر عوام کو پریشان کرنے کا ٹھیکہ لے لیا۔یاد رہے اس کے بارے ای ڈی او ہیلتھ جھنگ کو بھی اطلاع دی گئی۔تو انہوں نے کہا کہ میں کاروائی کرتا ہوں ۔مگرابھی تک نہ ای ڈی او ہیلتھ نے کوئی ایکشن لیا ہے۔اور نہ ٹی ایم اے جھنگ کے افسران نے۔عوامی وسماجی حلقوں نے حکام بالا سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ان ناجائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔اور ٹی ایم اے جھنگ کا انکروچمنٹ عملہ ایماندار اور فرض شناش لایا جائے۔

……………………………………….
……………………………………….
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ٹی ایم اے جھنگ کو کرپشن بدعنوانی اور مالی بے ضابطگیوںمیں عالمی نمبر ون کا خطاب دینا چاہیے۔کروڑوں روپے کے ترقیاتی کاموں کی آڑ میں آفیسر سے لیکر چپڑاسی تک سب کی جیب گرم اور شہر آج بھی کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔حکام بالا سے اپیل ہے کہ ٹی ایم اے جھنگ میں ہونے والی تاریخی کرپشن کو بے نقاب کیا جائے۔اور ذمہ دارکرپٹ عناصرکے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے جھنگ کو کرپشن بدعنوانی اور مالی بے ضابطگیوں میں عالمی نمبرون کا خطاب دینا چاہیے۔کروڑوں روپے کے ترقیاتی کاموں کی آڑ میں آفیسر سے لیکر چپڑاسی تک سب کی جیب گرم جس کی مثال جھنگ سٹی میں ہونے والے سیوریج اور سلیپ وغیرہ ۔جو سلیپ ڈالی گئی چند عرصہ بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر رہے گئی۔کوئی بھی ترقیاتی منصوبہ اٹھا کر دیکھ لیا جائے تو کرپشن سے بھرا نظر آئے گا۔اس تشویشناک صورت حال میں جھنگ کی عوام نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف۔گورنر پنجاب۔چیف سیکرٹری پنجاب ۔سیکرٹری بلدیات۔کمشنر فیصل آباد۔ڈی سی او جھنگ۔ایڈمنسٹریٹرجھنگ سے اپیل کی ہے کہ ٹی ایم اے جھنگ میں ہونے والی تاریخی کرپشن کو بے نقاب کیا جائے۔اور ذمہ دار کرپٹ عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے۔

……………………………………….
……………………………………….

Jhang News

Jhang News

Jhang News

Jhang News

Jhang News

Jhang News

Jhang News

Jhang News