جھنگ کی خبریں 13/10/2015

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع جھنگ میں نوجوان نسل میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ 28.64 ملین روپے کی رقم سے 18 ہائی سکولوں میں جدید طرز کی کمپیوٹر لیبزبنائی جائینگی ۔یہ بات ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرنادر چٹھہ نے اس ضمن میں ایک اجلاس کی صدارت رکرتے ہوئے بتائی۔اے ڈی سی بابر رحمن ،اے سی جھنگ عمران عصمت ،ای ڈی او ایجوکیشن نسیم احمد زاہداور دیگر افسران نے شرکت کی۔ای ڈی او ایجوکیشن نسیم احمد زاہد نے اجلاس کو بتایا کہ تحصیل جھنگ کے ہائی سکولوں میں سات کمپیوٹر لیبز، شورکوٹ میںچار اور پانچ کمپیوٹر لیبز تحصیل اٹھارہ ہزاری کے ہائی سکولوں جبکہ دو کمپیوٹر لیبز تحصیل احمد پور سیال میں بنائی جائینگی۔انہوںنے مزید بتایا کہ تحصیل جھنگ میں چک نمبر493ج ب ،ملہوآنہ موڑ،پیر کوٹ سدھانہ،موضع پورن والا،موضع گلمالہ،مدوکی اور بھون، تحصیل شورکوٹ میں 481ج ب ،ڈب کلاں ، وریام والا،تحصیل احمد پور سیال کے ٹبہ گہلی اور حسو بلیل جبکہ تحصیل اٹھارہ ہزار ی کے موضع چوہان،ماڑی شاہ صغیرہ،ماچھی وال،رشید پور اور چک نمبر1/10تھل کے گورنمنٹ ہائی سکولوں میں کمپیوٹر لیب بنائی جائینگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) قائم مقام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عادل میمن نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران ضلع بھر کی تمام تحصیلوں میں امام بارگاہوں ،مساجد،گرجا گھروں اور دینی مدارس پر سیکورٹی کے فول پروف انتظاما ت کئے جا رہے ہیں۔محرم کے دوران امن و امان کے قیام اورصورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے پنجاب پولیس افسران و عملہ کے ساتھ ساتھ ایلیٹ افسران و اہلکاروں کی بھی ڈیوٹیاں لگا کر حساس مقامات ،مجالس اور جلوسوں کی نگرانی و سیکورٹی کے انتظامات کے جامع پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔یہ بات انہوںنے اپنے دفتر میں ایک بریفنگ کے دوران بتائی ۔عادل میمن نے کہا کہ محرم الحرام میں امن عامہ کو برقرار رکھنے اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کے ضمن میں 4ہزار سے زائدافرا د پر مشتمل نفری تعینات کی گئی ہے اورانٹیلی جنس اور ویجی لینس نظام کو موثر بنایا گیا ہے ۔انہوںنے بتا یا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر پانچ تا دس محرم الحرام موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی عائد ہوگی ۔ ضلع بھرکے مختلف علاقوں سے علم،تعزیہ اور ذوالجناح کے 464جلوس برآمد ہونگے جبکہ ایک ہزار624مجالس عزا برپا ہونگی۔جلوس و مجالس کی سیکورٹی پر سپیشل پولیس،ایلیٹ فورس،سول ڈیفنس کے رضاکار مسلسل نگرانی کریں گے۔مزید برآں مجالس او جلوسوں کے منتظمین اپنے رضاکار بھی تعینات کریں گے جو محکمہ پولیس کے ساتھ مسلسل کوآرڈی نیشن کریں گے۔قائم مقام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عادل میمن نے بتا یا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران آرمی کی چار کمپنیاں بھی امن و عامہ کے قیام کیلئے ضلعی انتظامیہ کی مدد کیلئے تعینات کر دی گئی ہیں۔اس ضمن میں دو کمپنیاں جھنگ میں جبکہ دو کمپنیاں شورکوٹ اور احمد پور سیال میں اپنے فرائض سرانجام دیں گی۔انہوںنے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد پر بھی کڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ دہشت گردو ں پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کے بارے میں محکمہ پولیس اور سول انتظامیہ کے قائم کردہ کنٹرول رومز پر اطلاع دیں۔انہوںنے مزید بتایا کہ جلوسوں کے روٹس پر سنائپرزتعینات ہونگے جو سی سی ٹی وی کیمروں کی مسلسل نگرانی کریں گے اور انکی مکمل ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) قائم مقام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عادل میمن کی ہدایت پرضلعی ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 کے زیر اہتمام ایس ایچ او اٹھارہ ہزاری محمد ریاض کی سربراہی میں ضلع بھر میں سیکورٹی کے حوالہ سے ہیڈ تریموں کے مقام پر اینٹی ٹیرارسٹ موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پرسول ڈیفنس ،بم سکوارڈ ،فائر بریگیڈ ،پولیس 15،ایلیٹ فورس اور محکمہ صحت کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں نے شرکت کی۔موک ایکسر سائز کے دوران فرضی دہشتگردوں نے ریسٹ ہاوس پر فرضی حملہ کیا جس میں پولیس اہلکاران اور عام شہری زخمی ہوئے ۔ اس ضمن میں ریسکیو1122کے عملہ نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے فوری طبی امداد کے بعدزخمیوں کو ہسپتال شفٹ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سب ڈویژنل آفیسر (آپریشن)فیسکو سول لائن جاوید صادق قریشی کی اطلاع کے مطابق گرڈ اسٹیشن 132کے وی حویلی بہادر شاہ فیڈر ماجھی سلطان ضروری مرمت کے سلسلہ میں 14اکتوبر2015صبح 8بجے تا دوپہر12بجے تک بند رہے گا جس کے باعث فیڈر سے ملحقہ علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ ( تحصیل رپورٹر ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی شوریٰ کے رکن شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسمبلیوں کو جاگیر داروں ، سرمایہ داروں اور سیاسی منافروں سے پاک کرکے اور حقیقی جمہوریت کے قیام کے لئے آئندہ قومی انتخابات متناسب نمائندگی کی بنیاد پر کر ائے جا ئیں ۔ اس سلسلہ میں پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحات کی کمیٹی آئین میں ترامیم لا ئے اور ان ترامیم کو اسمبلی سے منظور روائے تا کہ انتحابی نظام میں اصلاحات کا عمل شروع ہو سکے ۔وگرنہ اسمبلیاں وڈیروں بدعنوان اشرافیہ اور فصلی بٹیروں کی اماجگاہ بنی رہیں گی عوام موجودہ انتخابی نظام سے بے زار ہو چکے ہیں اس وجہ سے ملک کے 55فیصد لوگ ووٹ ڈالنے گھروں سے نہیں نکلتے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (تحصیل رپورٹر) قائم مقام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عادل میمن کی ہدایت پرضلعی ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 کے زیر اہتمام ایس ایچ او اٹھارہ ہزاری محمد ریاض کی سربراہی میں ضلع بھر میں سیکورٹی کے حوالہ سے ہیڈ تریموں کے مقام پر اینٹی ٹیرارسٹ موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پرسول ڈیفنس ،بم سکوارڈ ،فائر بریگیڈ ،پولیس 15،ایلیٹ فورس اور محکمہ صحت کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں نے شرکت کی۔موک ایکسر سائز کے دوران فرضی دہشتگردوں نے ریسٹ ہاوس پر فرضی حملہ کیا جس میں پولیس اہلکاران اور عام شہری زخمی ہوئے ۔ اس ضمن میں ریسکیو1122کے عملہ نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے فوری طبی امداد کے بعدزخمیوں کو ہسپتال شفٹ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) خداوند کریم نے اپنے گنہگار بندوں کیلئے توبہ کے دروازے ہر وقت کھول رکھے ہیں لیکن افسوس کہ اس ملک کے لا تعداد قانون کے محافظ جہنوں نے ملک وقوم کی جان ومال کے تحفظ کی قسمیں اٹھائی ہوئی ہیں جرائم سے توبہ کرنے والے افراد پر ظلم و ستم اور ناانصافیوں کی تاریخ رقم کرنے میں مصروف عمل ہیں جس کاواضح ثبوت از خود میں ہوں ان خیالات کااظہار نسیم عباس المعروف شیما جوگی ولد تصدق حسین سکنہ محلہ جلال آ باد نے ہمارے بیوروچیف سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا اس نے بتایا کہ میں اور میرا خاندان کئی سالوں سے تھانہ سٹی جھنگ کے علاوہ سی آئی اے سٹاف اور ون فائی کے عملہ کو حصہ بحثیت جسہ جو کہ لاکھوں روپے ماہوار بنتا تھا کو باقاعدگی سے ادا کر کے انگلش شراب اور خود ساختہ تیار کی گئی شراب کھلے عام بغیر کسی ڈر اور خوف کے فروخت کرنے میں مصروف عمل تھے اس دوران متعدد بار مذکورہ تھانے کے اعلی افسران جو ہم سے باقاعدہ ماہانہ لاکھوں روپے وصول کرتے تھے ہمارے پاس آتے اور بڑی عیارانہ طریقے سے کہتے کہ شیما بھائی اوپر سے بڑا پریشر ہے لہذا تم چند ایک شراب کی بوتلوں کے علاوہ ایک اپنا ملازم دے دو تاکہ ہم اس پر پرچہ دے کر اوپر والوں کا منہ بند کر سکے جس کی بناء پر ایسا ہوتا رہا آپ یقین کریں یا نہ کریں۔

لیکن یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ مذکورہ افسران پرچہ درج کرنے کے بعد اسی رات ہمارے ڈیرے پر آتے جہاں پر شراب اور شباب کی محفلوں کے دوران مذکورہ افسران ناچتے جہنیں ناچتے ہوئے دیکھ کر ہم دل ہی دل میں ان کا مذاق اڑاتے ہوئے کہتے قانون کا ڈانس بھی کیا ڈانس ہے قصہ مختصر کہ خداوند کریم نے اسی دوران مجھے چار بچوں سے نوازا جن کے بہتر مستقبل کے حصول کی خا طر میں نے از خود گزشتہ آ ٹھ ماہ قبل منشیات فروشی سے توبہ کر کے اپنے خاندان سے علیحدگی اختیار کر لی یہاں تک کہ میں نے کروڑوں روپوں کی لاگت سے تعمیر ہونے والی محل نما کوٹھی کو تالے لگا کر کرایہ کے تین کمروں پر مشتمل مکان میں رہائش پذیر ہو کر محنت مزدوری کرنے میں مصروف عمل ہو کر رہ گیا کہ اسی دوران تھانہ سٹی جھنگ کے انچارج رانا غفار اور اس کے دست راز انویسٹی گیشن سب انسپکٹر ملک ظہور احمد نے لاکھوں روپے ماہانہ بھتہ وصول کیلئے تنگ و دو کرنی شروع کر دی میں نے چونکہ منشیات فروشی سے توبہ کر لی تھی اس لیئے میں نے مذکورہ افسران کو بھتہ دینے سے انکاری ہو گیا جس کے پاداش میں مذکورہ افسران نے مجھے نا کردہ جرم میں نہ صرف ملوث کر دیا بلکہ میری کوٹھی جو کہ عرصہ تقریبا آ ٹھ ماہ سے بند پڑی تھی کے اندر داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر ڈنڈوں کے ذریعے توڑ دیا اور جاتے ہوئے ایل جھی ٹی وی چوبیس انچ اور ایل ای ڈی بتیس انچ اتار کر رفو چکر ہو گئے جس پر متاثرہ شخص نے چیف جسٹس آف پا کستان کے علاوہ وزیر اعلی پنجاب گورنر پنجاب انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس لاہور آر پی او فیصل آباد ڈی پی او جھنگ عادل میمن سے اس واقعہ کے متعلق از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Jhang News

Jhang News