جھنگ کی خبریں 22/6/2015

Ramzan Bazar

Ramzan Bazar

جھنگ : ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے رمضان بازاروں کے سرکاری ذمہ داران کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ نجی کاروباری افراد اورممبران کمیٹی کے مابین تنازع کا باعث بننے کی بجائے حکومتی ہدایات اور ضابطہ کے تحت میرٹ پر اپنے فرائض سرانجام دیں ۔ یہ ہدایات انہوںنے گزشتہ روز تحصیل جھنگ اور شورکوٹ کے سستے رمضان بازاروں کے اچانک دورہ کے دوران مو قع جاری کیں۔اس دوران اسسٹنٹ کمشنراور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ڈی سی او نادر چٹھہ نے اشیائے خوردونوش کی کوالٹی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ر مضان المبارک ایک مقدس مہینہ ہے اس لئے گراں فروشی سے اجتناب کرتے ہو ئے تجارت کر نی چا ہیے۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازار میں تا جر معیار اور مقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے ارزاں نر خوں پر فراہم کریں ۔ ڈی سی او نے رمضان بازار میں لگا ئے گئے مختلف سٹالوں کے معا ئنہ کے دوران کہا کہ یو ٹیلٹی سٹور کے سٹال،فیئرپرا ئس شاپس اور گر ین چینل پر تمام اشیائے ضروریہ بروقت مہیا کی جا ئیں۔انہوںنے کہا کہ تمامسستے رمضان بازاروں میں اشیاء کے معیار اور ناپ تول کو یقینی بنانے کیلئے شکایات سیل بھی قائم کردیئے گئے ہیں۔ علا وہ ازیں ڈی سی او نے اشیا ء خور دنو ش کے علا وہ رمضان بازار میں طبی سہو لیات ،صفا ئی ، پار کنگ اور ضعیف العمر ومعذور افراد کے بیٹھنے کی جگہ کا بھی معائنہ کیا ۔انہوں نے بازار میں مو جود صار فین سے آٹے چینی اور گھی کے معیار اور نرخوں کے با رے میں دریا فت کیا ۔بعد ازاں ڈی سی او نادر چٹھہ نے تحصیل شورکوٹ میں لگائے گئے سستے رمضان بازار کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ : ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے گزشتہ روز علی الصبح شہر کی مرکزی سبزی وپھل منڈی کا اچانک دورہ کیا اور وہاں سبزیات و پھلوں کے معیارکو چیک کرتے ہوئے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر عملہ کو بولی کے کام کی موثر نگرانی کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی عام شہریوںکو روز مرہ استعمال کی اشیاء سستے داموںفراہم کرنے کی پالیسی میں کسی قسم کی رکاوٹ یا دبائوبرداشت نہیں کیا جائے گا ۔اس موقع پر بتایا گیا کہ سبزی و فروٹ منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پرمال کی بولی کی مانیٹرنگ اور فراہمی اشیاء کو موثر طریقے سے کنٹرول کیاجارہا ہے۔علاوہ ازیں ڈی سی او نے وہاں خریداروں سے تبادلہ خیال کیا اور ٹی ایم اے عملہ کو وہا ں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ : ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی میونسپل سٹیڈیم جھنگ میںڈی سی او گولڈ کپ فلڈلائٹ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد ہوا جس میں 21رجسٹرڈکرکٹ ٹیموں نے حصہ لیااس میچ میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ مہمان خصوصی تھے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جناح کرکٹ کلب جھنگ اور شالیمارٹائیگر کرکٹ کلب جھنگ کے مابین کھیلا گیا جوکہ جناح کرکٹ کلب جھنگ نے جیت لیااس میچ کے مہمان خصوصی اے سی اٹھارہ ہزاری سید احسن رضاتھے۔جنہوںنے اول ،دوم اورآفیشلز میں انعامات تقسیم کئے۔ اس ٹورنامنٹ کو دیکھنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میںلوگوں نے بھرپور اندازمیں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرطاہر ملک اور تحصیل سپورٹس آفیسرمہر الطاف حسین کے علاوہ کرکٹ ایسوسی ایشن اور دیگر کرکٹ شائقین ومعززین شہری بھی موجود تھے۔

Ramzan Bazar

Ramzan Bazar

Cricket Team

Cricket Team