جھنگ کی خبریں 5/1/2017

Jhang

Jhang

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ تاجروں اور دکانداروں کی طرف سے خود ساختہ مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر سبز منڈیوں، مارکیٹوں اور بازاروں میں چھاپے مارکر صارفین کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔یہ بات انہوں نے روز مرہ کی اشیائے خوردونوش کے نرخوں کا جائزہ لینے کے دوران کہی۔ڈپٹی کمشنر غازی امان اللہ نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرولنگ مجسٹریٹس بہترین حکمت عملی کے تحت معیاری اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کویقینی بناتے ہوئے گراں فروشوں اورذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائیں تاکہ صارفین کے مفاد کاتحفظ کیا جا سکے ۔انہوںنے تمام پرائس مجسٹریٹس، تاجر تنظیموں کے نمائندگان ،انجمن تاجران،سبزی و فروٹ ایسوسی ایشن اور دیگر نمائندگان کو میسر رابطہ بحال کرکے قیمتوں کی کمی پر مکمل طورپر عمل درآمدکو یقینی بنا نے پر زور دیا اورتاکید کہ مارکیٹوں اور بازاروں میں روزانہ کی بنیاد پر ریٹ لسٹوں کی موجودگی اور انکے مطابق فروخت کی چیکنگ میں ہرگزکوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔اس موقع پر صارفین اور کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے باہمی صلاح مشورے سے اشیائے خوردونوش کے ریٹ مختص کئے گئے ہیں جس کے مطابق عا م مارکیٹ میں20کلوگرام وزنی آٹے کا تھیلہ760روپے اور کھلا آٹا38روپے کلو گرام فروخت ہوگا۔ ویجیٹیبل گھی کسان150روپے اورکشمیر153روپے جبکہ اقبال اورفواد137روپے فی کلو گرام فروخت کیاجائے گا ۔اسی طرح چاول سپر کرنل کچی پرانے 85روپے اور نئے 80روپے اورچاول اری35روپے فی کلوگرام، چینی62روپے فی کلو،سرخ مرچ پسی ہوئی 200 روپے ،کالا چنا باریک 130اورموٹا140 روپے،سفید چنا موٹا158روپے اور باریک150روپے فی کلو گرام، دال چناباریک140روپے،دال چنا موٹی 154روپے فی کلو گرام، بیسن 150روپے،دال مسورموٹی 110روپے،دال مسور باریک135روپے،ماش دال دھلی ہوئی 165روپے،ان دھلی170روپے، دال مونگ دھلی 92 روپے، چھوٹا گوشت600روپے، بڑا گوشت280روپے فی کلو گرام، کھلادودھ60روپے لیٹر،دہی70روپے فی کلو، روٹی 100گرام5روپے، روٹی خمیری7روپے،نان سادہ 7روپے اور نان روغنی 10روپے فروخت ہو گا جبکہ پھل و سبزیات اور چکن برائیلر/انڈہ پولٹری ایسوسی ایشن کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت ہونگے۔
۔۔۔///۔۔۔
پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122جھنگ کے تحت انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا۔علی حسنین
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)میڈیا کواڈینیٹرمحمد زبیر کے مطابق نئے رواں سال میں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 نے انٹرن شپ پروگرام کا آ غاز کر دیاگیاہے جس میں وکیشنل ٹرینگ انسٹی ٹیوٹ کے22 طلباء کلینکل اسسٹنٹ اور20طلباء کمپیوٹراپریٹرزشامل ہیں جن کا دورانیہ دو ماہ ہوگا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر انجینئرعلی حسنین نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ء کلینکل اسسٹنٹ طلباء جو کہ ایمبو لینس پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے جبکہ کمپیوٹراپریٹر زطلباء کنٹرول روم انچاج طاہر عباس کے زیر سایہ ڈیٹا انٹری کے فرائض سرانجام دے گے اس کے ساتھ ساتھ تمام طلباء کو رسکیو سیفٹی افیسر اصغری پروین کی زیر سرپرستی میں بیسک لائف سپورٹ کی ایڈوانس ٹرینیگ بھی کروائی جائے گی جن سے سٹوڈنٹس کو ناصرف سیکھنے کا موقع ملے گابلکہ احساس ذمہ داری بھی پیدا ہو گااور اُن کو ایک اچھے ریسکیو رکی طرح تربیت بھی دی جائے گی۔ نیز براں ان کو کورس کے احتتام پر انٹرن شپ سرٹیفیکیٹ بھی جاری کیے جائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)”محفل ذکرحبیب خدا”5جنوری بروزجمعرات بعدازنمازظہربمقام جامعہ مدرسہ محمدیہ آبادی کرم دین جٹ مدوکی روڈموضع ملہوآنہ موڑمیںمنعقدہورہی ہے،جسمیںپاکستان علماء کونسل کے مرکزی راہنمامولاناعبدالحمیدوٹوآف گوجرانوالہ اپنا خصوصی بیان فرمائینگے،اس کے علاوہ ثناء خوان مصطفیۖکیلئے عالمی شہرت یافتہ صاحبزادہ حافظ محمد طاہربلال چشتی آف جھنگ،ملک سرفراز صفدرآف خانیوال بھی اپناکلام پیش کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان علماء کونسل کے ضلعی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سیف اللہ خالدچشتی نے گزشتہ روزمیڈیاکوایک پریس ریلیزمیں بتایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ):۔ برائے ایصالِ ثواب مہر محمد منظور جٹ کلاسن (مرحوم) اور مہر محمد صفدر جاوید جٹ کلاسن (مرحوم) بستی غازی شاہ موضع باغ ٹوبہ روڈ جھنگ میں سر گرم سماجی کارکن محمد اطہر تنویر کی سر پرستی میں محفلِ میلادِ مصطفی ۖ منعقد ہو ئی محفل کا آغاز قاری محمد سعید احمد خورشیدی اور قاری محمد اسلم سعیدی آف لودھراں نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا جس میں نقابت کے فرائض ماسٹر خالد حسین قمرنے سر انجام دیئے اس موقع پر مشہور و معروف ثناء خوانِ مصطفیۖ جن میںحاجی ریاض محمود شہزاد، ، حافظ فیاض احمد شمسی،پروفیسر اکبر علی سلطانی کے علاوہ دیگر ثناء خوانِ مصطفی ۖ نے اپنے اپنے انداز میںآقائے دوجہاں کے حضور گلہائے عقیدت کے پھول نچھاورکیئے ،دریں اثناء محفل کے اختتام پر لنگرِ عام کا وسیع اہتمام کیا گیا تھا۔