جھنگ کی خبریں 8/1/2017

Cheir Main Abda basheer Zakat

Cheir Main Abda basheer Zakat

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ زکوٰة و عشر کے زیر اہتمام مستحق بیوہ خواتین کی بچیوں کی شادی کے حوالہ سے جہیز فنڈ کے تحت بیس بیس ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے گئے۔ تاکہ غریب اور مستحق بیوہ خواتین کی بھرپور حوصلہ افزائی ہو سکے۔ اس سلسلہ میں گزشہ روز ایک تقریب ضلعی زکوة آفس میں منعقد ہوئی جس میں چیئر مین میونسپل کمیٹی شیخ نواز اکرم مہمان خصوصی تھے۔جبکہ ضلعی چیئر پرسن زکوٰة و عشر بیگم عابدہ بشیر، ڈی زیڈ او محمد افضل سلیم اور دیگر متعلقہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین میونسپل کمیٹی شیخ نواز اکرم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت مستحق افراد کی کفالت، بھلائی اور بہبود کیلئے متعدد فلاحی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔ اس حوالہ سے زکوٰة فنڈ کو بھی شفاف انداز میں برئوے کار لایا جا رہا ہے۔ڈی او زکوٰة محمد افضل سلیم نے زکوٰة فنڈ سے مستحق بیوہ خواتین میں جہیز فنڈ کے تحت فراہم کردہ مالی امداد کی تفصیلات سے آگاکرتے ہوئے بتایا کہ 26مستحق بیوہ خواتین میںبچیوں کی شادی کے حوالہ سے فی کس بیس بیس ہزار روپے کے حساب سے خطیر رقم کے چیک تقسیم کئے جار رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

Jhang

Jhang

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ ، محکمہ صحت اور دیگر مقامی این جی اوز کے باہمی تعاون سے موضع کلیار یونین کونسل روڈ روڈو سلطان میں گزشتہ روز فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹی ایچ کیو ہسپتال اٹھارہ ہزاری کے ایم ایس ڈاکٹر عابد کے علاوہ رورل ہیلتھ سنٹر روڈو سلطان کے ڈاکٹروں اورسٹاف نے ایک ہزار سے زیادہ مریضوںکے چیک اپ کے علاوہ مفت علاج معالجہ اور ادویات بھی دیں ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو علاج معالجہ کی مفت طبی سہولیات گھر گھر پہنچانے کے سلسلہ میںاین سی ایچ ڈی ، محکمہ صحت اور دیگر مقامی این جی اوز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے تاکہ دور دراز کے علاقوں کے مکینوں میں علاج معالجہ کی مفت طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔