جھنگ میں (ن) لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں مسلح تصادم، 5 افراد زخمی

Jhang

Jhang

جھنگ (جیوڈیسک) جھنگ کے محلہ نور پورہ میں (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تلخ کلامی ہوئی جو مسلح تصادم میں تبدیل ہوگئی، فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے۔

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واقعہ کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے احتجاجاً فیصل آباد روڈ کو بند کر دیا اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ ہمارے کارکنوں پر فائرنگ کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔