جھنگ کی خبریں 14/5/2016

Jhang

Jhang

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پریس کلب میںنجی نیوز ٹی وی چینل کی پانچویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد ہوا۔تفصیلات کے مطابق جھنگ پریس کلب میں نجی نیوز ٹی وی چینل کی پانچویں سالگر ہ کی تقریب کا انعقاد ہوا ۔جس میں ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ سید مسعود الحسن ترمذی نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔ اس کے علاوہ صدر پریس کلب لیاقت علی انجم،جنرل سیکرٹری خرم سعید ،صدر یونین آف جرنلسٹ ارشد خان،سینئر صحافی آفتاب خان ترین ،سینئر صحافی محمد شفقت اللہ خان،سینئر صحافی قلب شاہ ،فیض احمدظفر ،نجی نیوز ٹی وی چینل کے نمائندگان کاشف علی اور آصف علی چوہان کے علاوہ عہدیداران پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹ و ممبران نے شرکت کی۔معزز مہمانان نے نجی ٹی وی نیوز چینل کی انتظامیہ اور پوری ٹیم کو پانچویں سالگرہ پر مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی صحافتی میدان میں چینل کی انتظامیہ اور پوری ٹیم محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے عوامی مسائل کو حکام بالا تک پہنچاتی رہے گی۔تقریب کے آخر میں ڈی پی اوہمایوں مسعود سندھو اور سید مسعود الحسن ترمذی نے نجی نیوز ٹی وی چینل کے نمائندگان کے ساتھ پانچویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (تحصیل رپورٹر) ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظرکسی بھی ناگہانی صورتحال میں زخمیوں کو ابتدائی طبی امدادفراہم کرنے کے ضمن میں جہاں دیگر اداروں کی ٹریننگ کروائی گئی ہے وہاں پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کیلئے تربیتی پروگرامز کا انعقاد نا گزیر ہے ۔ ہماریپنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے جوان بھی ہماری طرح کسی بھی حادثہ میں پہلے رسپانڈرکرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر طارق سعید نیپیٹرولنگ چوکی پوسٹ جھنگ میں منعقدہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے دوران کیا۔انہوںنے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد آگہی کے ساتھ ساتھ ٹریننگ بھی دینا ہے جس کی بدولت کسی بھی ہنگامی حالات میں نہ صرف اپنی مدد کر سکیں بلکہ اپنے معاشرے کی اسی طرح سے خدمت خلق بھی کر سکیں ۔دریں اثناء تربیتی ورکشاپ میںریسکیو سیفٹی آفیسر اصغری پروین اور ریسکیو اہلکاران نے پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے جوانوں کو بیسک لائف سپورٹ اینڈ فائر سیفٹی بارے بریفنگ دی اور حادثات میں زخمیوں کو طبی امداد،آتشزدگی اور دیگر ایمرجنسیز میں تھیوری کے ساتھ ساتھ پریکٹیکل مشقیں بھی کروائیں جس پر ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس جھنگ عالم شیر رجوکہ نے ڈاکٹر طارق سعید اور اُن کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا او ر اس ریسکیو سیفٹی مہم پر تبادلہ خیال بھی کیا