جھنگ کی خبریں 3/7/2016

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں مینیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل آباد سید زاہد عزیز اور چیف انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فیصل آباد محمد عبداللہ جھنگ شہری علاقوں کے سیوریج اور نکاسی آب کے نظام کا جائزہ لینے کیلئے شہر کا دورہ کیا۔ ایڈ منسٹریٹر تحصیل ایڈمنسٹریشن اے ڈی سی محمد اویس ملک، ای ڈی او فناس، ٹی ایم اے اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ اس دوران دونوں اعلی افسران نے شہر کے مختلف مقامات کی شاہرات پر سیوریج اور نشیبی علاقوں میں پانی کے اخراج کے طریقہ کار اور میں ڈسپوزل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیر نے شہر میں سیوریج کے نظام کی بہتری اور اوور فلو سے بچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے کے ساتھ ملکر لائحہ عمل مرتب کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اس سلسلہ میں تکنیکی معاونت اور درکار وسائل بھی فراہم کئے جائینگے۔ اس ضمن میں ابتدائی رپورٹ پنجاب حکومت کیلئے کمشنر فیصل آباد کو پیش کر دی گئی ہے۔
۔۔۔///۔۔۔
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد اویس ملک نے ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو کے ہمراہ شہر کی مرکزی سبزی و فروٹ منڈی کے دورہ کے دوران سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو تاکید کی ہے کہ بولی کی موثر مانیٹرنگ کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے۔یہ بات انہوںنے سبزی و پھل منڈی میں بولی کے مرحل، اشیاء کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ اے ڈی سی محمد اویس ملک نے کہا کہ منڈی میں معیاری سبزی و فروٹ کی ترسیل سخت نگرانی کے تحت برقرار جائے ۔انہوںنے صارفین سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو زیاد سے زیادہ مارکیٹ ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تما م وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔اس موقع پر ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھونے سبزی منڈی کی سیکورٹی کو چیک کیا اور موقع پر احکامات جاری کئے۔
۔۔۔///۔۔۔
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈائریکٹر جنرل وفاقی محتسب اعلیٰ فیصل آباد شیخ ظفر اقبال نے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں خواتین اور نو عمر قیدیوں میں عید گفٹ تقسیم کئے ۔اس موقع پر شیخ محمد افضل جاوید سپرنٹنڈنٹ جیل ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو حق نواز اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل اینڈ ڈویلپمنٹ جاوید رشید بھی موجود تھے۔ اس حوالہ سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاںپروگرام کا آغاز بچوں نے تلاوت قرآن پاک نعت رسول مقبول ۖسے کیااور مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ان کے لئے عید کے موقع پر تحائف لے کر آئے اور ان کی عید کی خوشیوں کو دوبالا کیا ۔ شیخ ظفر اقبال نے جیل میں قید25 نو عمراسیران کو سوٹ اور خواتین وارڈ میں17خواتین اسیران اور چھ بچوں کو سوٹ اور کھلونے وغیرہ تقسیم کیے ۔ پروگرام کے اختتام پر نو عمر وارڈکے اسیران کی جانب سے خصوصی طور پر قومی ترانہ پیش کیا گیا۔
۔۔۔///۔۔۔
( ڈسٹرکٹ رپورٹر )جب تک اساتذہ برادری سڑکوں پرنہیں نکلے گی ،حقوق نہیں ملیں گے۔ جس دور میں چیف جسٹس کا بیٹا اغوا ہوجائے وہاں کسی کو کیا حقوق ملیں گے۔ ان خیالا ت کااظہار صوفی رمضان انقلابی مرکزی صدر آل اساتذہ الائنس و پنجاب ٹیچرزیونین نے اساتذہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کے حصول کیلئے ہم نے ہرفورم اختیار کیا۔ پنجاب میں سب سے پہلے احتجاج کیا،وزیراعلیٰ ہاؤس ڈے اینڈ نائٹ فیملی سمیت چار روز تک دھرنا دیا، دیگر اساتذہ گروپس کے کہنے پر صرف اساتذہ اتحادکیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس چھوڑ کر پنجاب اسمبلی دھرنا میں شمولیت کی۔ عدالتوں میں گئے۔ اساتذہ حقوق کیلئے ہم نے ہرفورم کا استعمال کیا ، اب بھرپور احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ جن اساتذہ گروپس نے کہا تھا کہ مزاکرات کامیاب اور مطالبات مانے گئے ہیں وہ اب کہاں ہیں۔ اساتذہ کو جواب دیں۔ میٹنگ میں مرکزی صدر شعبہ خواتین میڈم فرخندہ عثمان، سید فہیم افضل ، سید جمیل احمدآفتاب سمیت اساتذہ رہنماؤں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) جھنگ میں مستقل ڈی سی او تعینات کیا جائے۔ان خیالات کا ظہار امیر جماعت اسلامی جھنگ بہادر خان جھگڑ نے ایک پریس ریلیز میں کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ قبل ڈی سی او جھنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد اضافی چارج ڈی سی اوچنیوٹ کو دے دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو لاہور کے علاوہ دیگر اضلاع کی کوئی فکر نہ ہے اور جھنگ کے عوامی نمائندے بھی اپنی ذمہ داریوں کو محسوس نہیں کرتے،جس کا نتیجہ یہ ہے کہ ضلع میں مستقل ڈی سی او نہیں ہے اور معاملات ایڈہاک ازم کی بنیاد پر چلائے جا رہے ہیں۔قائم مقام ڈی سی او شوکت کھچی صاحب حسب استطاعت بہت دوڑ دھوپ کر رہے ہیں لیکن دو اضلاع کو چلانا بالخصوص رمضان المبارک میں جبکہ رمضان بازاروں کی نگرانی بذات خود ایک بہت بڑا ٹاسک ہے اور مشکل کام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی کاموں میں بھی جھنگ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا جاتا ہے حتیٰ کہ پنجاب کی مصروف ترین شاہراہ جھنگ فیصل آباد روڈ کو دورویہ بنانے کا منظور شدہ منصوبہ بھی کھٹائی میں ڈال دیا گیا ہے اور ضلع فیصل آباد کی حدود سے آگے اس پر کام بند کر کے اس کی رقم میٹرو بس اور اورنج ٹرین جیسے منصوبوں پر خرچ کر دی گئی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوراََ ڈی سی او جھنگ کی تقرری عمل میں لائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )تحریک ادب القرآن انٹرنیشنل ٹرسٹ راولپنڈی پاکستان کے زیر اہتمام اور لیبر قومی مو ئومنٹ کے تعاون سے محنت کشوں میں قرآنِ پاک، تفسیرِ قرآن، احادیث وغیرہ تقسیم کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق تحریک ادب القرآن انٹرنیشنل ٹرسٹ راولپنڈی پاکستان کے زیر اہتمام اور لیبر قومی مو ئومنٹ کے تعاون سے محنت کشوں میںتحریک کے بانی و
چیئر مین،خادمِ قرآن چوہدری عبدالمنان،لیبر قومی موئومنٹ کے ضلعی صدر چوہدری تنویر احمد ،نور خان بلوچ، اللہ دتہ انصاری ودیگر نے اپنے ہاتھوں سے8سو سے زائد مختلف احادیث مبارکہ،تفسیرِ قرآن اور قرآنِ پاک تقسیم کیئے گئے اس موقع پرتحریک ادب القرآن انٹرنیشنل ٹرسٹ راولپنڈی پاکستان کے بانی،چیئر مین وخادمِ قرآن چوہدری عبدالمنان نے بتایا کہ ادارہ کا کام شہدائے اوراق اکٹھے کرنا ہے انہوں نے کہا کہ یہ تحریک گروحی اور فروعی اختلاف سے بالا تر ایک غیر سیاسی تحریک ہے جو خالصتاًقرآنِ پاک کی خدمت کیلئے سرگرمِ عمل ہے قرآنِ پاک،خستہ حال نسخوں ،احادیث مبارکہ،سپارے اور دیگر کتب کی جلد بندی و تزئین کر کے دوبارہ تلاوت کے قابل بناتی ہے اور اِنہیں فی سبیل اللہ تقسیم کیئے جاتے ہیں اور آج جھنگ میں لیبر قومی موئومنٹ کے تعاون سے مختلف جگہوں پر سٹال لگا کر محنت کشوں میں تقسیم کیئے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(تحصیل رپورٹر)جمعیت طلباء اسلام تحصیل اٹھارہ ہزاری کے راہنماء ملک محمدعمرریاض نے کہاہے کہ جے ٹی آئی نوجوانوںمیںتعلیمی شعوربلندکرنے،طلبہ کی کردارسازی،اسلام اورپاکستان سے محبت کادرس دیتی ہے۔جے ٹی آئی پاکستان کوصالح قیادت مہیاء چا ہتی ہے تا کہ مستقبل کے یہ معمارملک اورقوم کومستقبل کے ہونیوالے چیلنجزکامقابلہ کرکے پاکستان کی نظریاتی سرحدوںکی حفاظت کرسکیں،ا نہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میںطلبہ کی ذمہ داری اورذیادہ ہوجاتی ہے کیوںکہ ملک کی نظریاتی سرحدوںپرطاغوتی قوتوںکی یلغارنت نئے اندا زسے حملہ آورہورہی ہے،فحاشی اورعریانی کاسیلاب نوجوانوںکے کردارکوخراب کررہاہے اورنوجوان طلبہ اپنی منزل سے دوچارجارہے ہیں۔انہوںنے مزیدکہاکہ جمعیت علماء اسلام باطل قوتوںکے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوارکی طرح کھڑی ہے اور پاکستان کے عوام پرعلماء کرا م کابڑااحسان ہے۔

Jhang

Jhang

Jhang

Jhang

Jhang

Jhang

Jhang

Jhang