جھنگ کی خبریں 31/10/2016

Jhang

Jhang

ملکی حالات کے پیش نظر اور31 اکتوبر تا-8نومبر تک پنجاب بھر میں دفعہ144کی وجہ سے 31اکتوبر کوہونے والے پریس کلب احتجاج کو 10نومبر تک مؤخر کرتے ہیں۔ ۔ صوفی رمضان انقلابی
جھنگ (تحصیل رپورٹر) آل اساتذہ الائنس پنجاب و پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر صوفی رمضان انقلابی نے کہاہے کہ ملکی حالات کے پیش نظر اور31اکتوبر تا-8نومبر تک پنجاب بھر میں دفعہ144کی وجہ سے 31اکتوبر کوہونے والے پریس کلب احتجاج کو 10نومبر تک مؤخر کرتے ہیں۔ حکومت اساتذہ مطالبات کو 10نومبرتک پورا کرے۔ افسوس پنجاب کے کسی بھی محکمہ میں انکریمنٹس نہیں روکی جاتی لیکن ٹیچر کی تذلیل اس حکومت کا منشور ہے۔ اس لئے فراڈ PECامتحان جس کی کوئی کریڈیبلٹی نہیں اُس بنیاد پر اساتذہ کی انکریمنٹ روکنا ظالمانہ اقدام ہے جسے ہرگز قبول نہیں کیاجائے گا۔ اگر ہرسال انکریمنٹ رکتی رہے تو اساتذہ ریٹائرمنٹ پر خالی ہاتھ گھر جائیں گے۔ وعدوں کے باوجود اساتذہ کو اپ گریڈیشن نہیں دی جارہی اور مزید اداروں کو PEFکے حوالے کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک اساتذہ کو اپ گریڈیشن نہیں ملتی ، PEFسے سرکاری سکول واپس نہیں لئے جاتے اور PECرزلٹ پر دی جانے والی انکریمنٹ روکنے کی سزائیں واپس نہیں ہوتی ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جمعیت علما ء اسلام پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و مرکزی شوریٰ کے ممبر شہبا ز احمد گجر ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف کی قیادت دونوں کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنا چا ہئے ۔ آئین اور عدالت کا احترام سب کے مفاد میں ہے پرامن احتجاج کا حق نہیں چھینا جا سکتا مگر عمران خان کی مسلسل احتجاجی سیاست ان کے لئے اور ملک کیلئے نقصان دہ ہے ملک میں تبدیلی صر ف ووٹ کے ذریعے آنی چا ہئیے بری جمہوریت کا علاج ایک اچھی جمہوریت ہی ہے اور کوئی دوسرا آپشن امرت دھارا نہیں ہے نظام انتخابات کو درست کرنا نا گزیر ہے بیوروکریسی اور سیاست دانوں کا احتساب بھی نا گزیر ہے کھربوں روپے کے قر ضے معاف کرانے والوں کو قانون کے کٹھرے میں لانا ہوگا انہوں نے کہا کہ پانا مہ لیگ کیس کے حوالہ سے یکم نومبر کو سپریم کورٹ کی طرف سے کو ئی بڑا بریک تھرو بھی ہو سکتا ہے سیا سی کار کنوں پر تشدد بری روایت ہے اب حکومت اور اپوزیشن کیلئے غلطی کی کو گنجائش نہیں۔