جھنگ کی خبریں 08/07/2015

Meeting

Meeting

جھنگ : ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے دوران مختلف مذہبی تقریبات کے حوالے سے ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے کئے گئے سیکورٹی کے فول پرو ف انتظامات کو مزید سخت بنایا جا رہا ہے تا کہ کوئی شر پسند اپنے نا پا ک عزائم میں کامیاب نہ ہو سکے۔ یہ با ت انہو ںنے گزشتہ روز ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدا رت کرتے ہو ئے کہی۔ اجلا س میں رکن صوبائی اسمبلی شیخ محمد اکرم ، ایڈیشنل ایس پی عادل میمن کے علاوہ انجمن تاجران،علمائے کرام ،عمائدین اور مختلف مکا تب فکر سے تعلق رکھنے وا لے شہر یو ں اور ممبران امن کمیٹی نے شر کت کی۔ ڈی سی اونادر چٹھہ نے کہا کہ حضر ت علی کی یوم شہا دت کے مو قع پر ضلع میں امن و امان بحا ل رکھنے کے لیے سیکو رٹی انتظا مات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے لہٰذا تما م مکا تب فکر کے علما ء کرام اپنی صفوں میں اتحادبرقرار رکھتے ہوئے اپنے پیرو کاروں کومذ ہبی اختلافا ت کو ختم کر کے ایک پلیٹ فا رم پر اکھٹے ہو نے کا درس دیں ۔انہو ں نے کہا کہ دشمن طا قتو ں اور دہشت گر دوں نے ہمیں کمزور کر نے کے لیے جو مذمو م نا پا ک سازشیں شرو ع کر رکھی ہیں ان کا مقا بلہ کر نے کے لیے ہمیں یکجا ہو نا ہو گا۔ڈی سی او نادر چٹھہ نے کہا کہ 21 رمضان المبارک یوم علی کے موقع پر ضلع میں مجالس کانفرنسوں اور جلوسوں کے اوقات، روٹس اور مقامات میں کوئی تبدیلی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے اس موقع پر علماء کرام اور معززین سے کہا کہ وہ مساجد اور امام بارگاہوں کی حفاظت کے لئے ضلعی پولیس کے ساتھ ساتھ اپنے طور پر بھی سیکورٹی انتظامات برقرار رکھیں تاکہ آنے جانے والے لوگوں کی شناخت وغیرہ میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے علماء کرام اور معززین شہر پر زور دیا کہ وہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے اپنے اردگرد کے ماحول اور باہر سے آنے والے لوگوں پر کڑی نظر رکھیں۔ بعد ازاں شرکاء اجلاس نے ضلع میں امن وامان برقرار رکھنے کی بھر پورتعاون کا یقین دلاتے ہوئے مختلف تجاویز پیش کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (بیورورپورٹ) جھنگ کی بے حس عوام کی بے حسی کے نتیجہ میں راشی افسران ظلم و ستم لوٹ مار اور ناانصافیوں کی تاریخ رقم کرکے ضلع جھنگ کو دن بدن پسماندگی کی راہ پر گامزن کرنے میں مصروف عمل ہیں جس کا واضح ثبوت ٹی ایم او جھنگ رائو محمد خان اور چیف آ فیسر سید مختار حسین شاہ ہیں جن کی مجرمانہ خاموشی کے نتیجہ میں شہر بھر میں بااثر قبضہ مافیا کا راج قائم جس کے نتیجہ میں نہ صرف ٹریفک کا نظام تباہ و برباد جبکہ شریف خاندان کی بہو بیٹیوں کا گزرنا محال جبکہ گندہ پانی لاتعداد آ بادیوں کے رہائشی افراد کے گھروں میں داخل اور غلاظت کے انباروں سے اٹھنے والے جراثیموں کی وجہ سے لاتعداد شہری مختلف موذی امراض میں مبتلا ہو کر بے بسی اور لا چارگی کی تصویر بن کر رہ گئے ہیں ان خیالات کا اظہار پروفیشنل جر نلسٹس ایسوسی ایشن رجسٹرڈ ڈسٹرکٹ جھنگ کے ضلعی صدر شیخ توصیف حسین نے میڈیا کے نمائندوں سے ایک میٹنگ کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ جھنگ کی بے حس عوام کو میں آج آ گاہ کر دینا چاہتا ہوں کہ خداوندکریم نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی کہ جس کو نہ ہو آپ اپنی حالت کے بدلنے کا اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ان راشی افسران کا قبلہ درست کرنا صرف اور صرف میڈیا کے نمائندوں کی ذمہ داری بنتی ہے ان راشی افسران جو نہ صرف ملک و قوم بلکہ انسانیت کے نام پر بھی ایک بد نما داغ ہیں کا قبلہ درست کرنا وہاں آپکی بھی اہم ذمہ داری بنتی ہے میڈیا کے نمائندوں سے بھرپور تعاون کرنے کی اور اگر آپ ایسا کرنے سے قاصر ہوتے ہیں تو یقین جانے آپ کا نام نہ تین میں ہو گا اور نہ تیرہ میں جبکہ آنے والی نسل تمھیں کبھی معاف نہیں کرے گی رہا مسئلہ میڈیا کے نمائندوں کا تو بالآ خر وہ بھی آپ کی بے حسی کو دیکھ کر خاموش تماشائی بن کر رہ جائیں گے جس کی ذمہ داری صرف اور صرف ضلع جھنگ کی بے حس عوام پر عائد ہو گی۔