جھنگ کی خبریں 02/11/2015

Jhang

Jhang

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریسکیو 1122 کو گذشتہ ماہ اکتوبرمیں 15339 کالز موصول ہوئیں جن میں 1662 ایمرجنسی 1380 معلوماتی 10 رانگز جبکہ 12286 دیگر کالیں تھیں۔ ریسکیو 1122 نے جن 1662 ایمرجنسی کالز پر ریسپونڈ کیا ان میں 468 روڈ ایکسیڈنٹ ، 1961 کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی۔ 06 آگ لگنے کے واقعات 55 کرائم کالز اور 166 متفرق واقعات شامل تھے ۔ ، 01 ڈوبنے کا واقعہ شامل ہیں اور ریسکیو 1122 کو روزانہ ایمرجنسی کالز کی ایوریج 53. 6 کے قریب رہی اور ریسپونڈ ٹائم کی ایوریج 4.8 فیصد رہی ۔ ماہ گذشتہ میں 1961 مریضوں کو ابتدائی طبی امدا د دی گئی۔ 3221 مریضوں کو ریسکیو اور ہسپتال شفٹ کیا اور 50 لوگ مختلف واقعات میں اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے ۔ ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید نے ہمارے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہریو ں پر فرض ہے کہ وہ رانگ کالز سے پرہیز کریں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچائی جاسکیں ۔نیز یہ بھی کہا ہر شہری کو اپنا فرض ادا کرنا چاہیے تاکہ ایک محفوظ معاشرے جنم دیا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) جھنگ انتظامیہ کی عدم توجہ کے نتیجہ میں چادر اور چار دیواری سے محروم خستہ حال دو کمروں پر مشتمل چوکی مراد والا میں تعنیات عملہ جو اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہوئے بے بسی اور لا چارگی کی تصویر بن کر اپنے فرائض و منصبی سر پر کفن باندھ کر ادا کرنے میں مصروف عمل ہیں ان خیالات کا اظہار پرو فیشنل جر نلسٹس ایسو سی ایشن رجسٹرڈ ڈسٹرکٹ جھنگ کے ضلعی صدر شیخ توصیف حسین نے ایک میٹنگ کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے کیا انہوں نے کہا کہ آج کے اس جدید دور میں انتظامیہ جھنگ اپنے آپ کو محفوظ سے محفوظ تر بنا نے کیلئے لا تعداد اقدامات کرنے میں مصروف عمل ہے لیکن افسوس کہ وہ اپنے ماتحت عملہ کو بہتر سے بہتر سہو لیات دینے سے قاصر ہیں کہ جس کاواضح ثبوت چوکی مراد والا ہے جو چادر اور چار دیواری سے محروم خستہ حال دو کمروں پر مشتمل ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ چوکی کے گردو نواح میں خطر ناک قانون شکن عناصر جس میں ڈکیٹ مغرور قاتل منشیات فروش رسیہ گیر اور چور سر فہرست ہیں نے اپنی آ ماجگاہیں بنا رکھی ہیں میں تعنیات عملہ جو اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہوئے بے بسی اور لا چارگی کی تصویر بن کر اپنے فرائض و منصبی سر پر کفن باندھ کر ادا کرنے میں مصروف عمل ہیں یاد رہے کہ مذکورہ چوکی صوبہ پنجاب کی واحد چوکی ہے جہاں پر گرفتار ملزمان کیلئے حوالات تک نہ ہے مذید انہوں نے کہا کہ انتظامیہ جھنگ کو چا ہیے کہ وہ اپنی گو نا گومصرو فیات سے وقت نکال کر مذکورہ چوکی کی از سر نو تعمیر جبکہ عملہ کو محفوظ سے محفوظ تر بنانے کے اقدامات کریں۔