جھنگ : مکان کی چھت گرنے سے چار افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

Jhang

Jhang

جھنگ (جیوڈیسک) جھنگ میں مکان کی چھت گرنے کے باعث چار افراد جاں بحق ہو گئے، ایک کو شدید زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔

منڈی شاہ جیونہ میں خستہ حال مکان کی چھت گر گئی، گزشتہ آنے والے زلزلوں کے باعث دیواروں میں دراڑیں پڑ چکی تھیں۔

چھت گرنے سے مکان میں سوئے ہوئے ماں اور تین بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بچہ شدید زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

جاں بحق ہو نے والوں بچوں کی عمریں دس سے پندرہ سال کے درمیان ہیں۔ واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے لاشوں اور زخمی کو نکالا۔