جھنگ کی خبریں 8/10/2016

Jhang News

Jhang News

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہمایوں مسعود سندھو اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹرمحمد اویس ملک اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ ساتویں محرم الحرام کے سیکورٹی کے لحاظ سے حساس ترین علم ، تعزیہ اور ذوالجناح کے ماتمی جلوس کے روٹ اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرڈی سی او کو بتایا گیا کہ سات محرم الحرام کے روز حساس ترین ماتمی جلوس امام بارگاہ مہاجرین ریلوے روڈ جھنگ سٹی سے برآمد ہوکرمختلف روایتی راستوں سے گزرتا ہوا نماز مغرب سے قبل امام بارگاہ قدیمی تانگہ اڈا جھنگ سٹی میں اختتام پذیر ہو گا۔ اس موقع پر ٹی ایم اے کے افسران کی طرف سے بتایا گیا کہ جلوس کے راستوں میں حائل رکاوٹوں اور تجاوزات وغیرہ کو ختم کر روٹ کلیئر کرنے کے علاوہ صفائی ستھرائی کے کام کو بھی ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جا چکاہے۔پولیس افسران کی طرف سے بتایا گیا کہ مذکورہ جلوس کی حساسیت کے پیش نظر سیکورٹی کے انتہائی سخت اور فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اورجلوس کے تمام راستوں پر سینکڑوں مسلح سیکورٹی اہلکار نہ صرف چوکس رہیں گے بلکہ جلوس کے منتظمین اور رضاکاروں کے تعاون سے جلوس میں چیکنگ کے بعد ہی شرکاء کو جلو س میں داخل ہونے کی اجازت دی جائیگی اس ضمن میں میٹل ڈیڈیکٹراور واک تھرو گیٹس کا بھی استعمال کیا جائیگا۔انہوںنے مزید بتایا کہ جلو س کی نقل و حرکت کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹر کیا جائیگا۔ڈی سی او غازی امان اللہ نے سیکورٹی اور دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو کے ہمراہ جلوس کی مانیٹرنگ اور سیکورٹی کا موقع پر جائزہ لینے کیلئے خو د پہنچے گے۔ مزید برآں ڈی سی او نے پولیس اور قانون نافذ کرنے اہلکاروں کے ڈیوٹی کے جذبہ ،عوام اور تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کے انتظامیہ اور پولیس کے تعاون کو مثالی قرار دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی سی او /ایڈ منسٹریٹر ضلعی حکومت غازی امان اللہ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ144کے تحت ایک حکم نافذ کیا ہے جس کی رو سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آبادکے زیر اہتمام ہونے والے بہار سمسٹر 2016کے پہلے مرحلہ میں پی ٹی سی /سی ٹی/اے ٹی ٹی سی/بی ایڈاور دوسرے مرحلہ میں میٹرک،ایف اے،بی اے،بی ایس اسی طرح تیسرے مرحلہ میں پوسٹ گریجوایٹ،ایم فل اورپی ایچ ڈی پروگرام کے فائنل امتحانات کے سلسلہ میں ضلع کی حدود میں بنائے گئے امتحانی مراکز کی سو گز کی حدود کے اندر غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ رولنمبر کے حامل امید واران دوران پرچہ کتاب،گائیڈ،ڈیجیٹل ڈائری،موبائل فون و دیگر ایسا کوئی مواد جو پرچہ حل کرنے میں مدد گار ثابت ہوہرگز ہمراہ نہ لائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی اتنظامیہ نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے جامع حفاظتی و انتظامی اقدامات کئے ہیںجن کی کامیابی کے لئے امن کمیٹی کے ارکان ،میڈیا، علماء کرام ،دینی و مذہبی حلقوں اورمعاشرہ کے دیگر تمام طبقوں کا تعاون از بس ضروری ہے۔ یہ بات ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ نے ضلعی امن کمیٹی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈی پی او ہمایوں سندھوبھی اس موقع پر موجود تھے۔اجلا س میں ضلعی امن کمیٹی کے ارکان ،ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی او غازی امان اللہ نے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کے شاندار کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کی مثالی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کا فروغ وقت کا شدید تقاضا ہے جس کیلئے مذہبی طبقات اپنی صفوں میں اتحادبرقرار رکھیں کیونکہ اس وقت ملک کو سنگین حالات کاسامنا ہے۔ لہذا داخلی امن کو برقراررکھنا بے حد ضروری ہے ۔انہوں نے امن کمیٹی کے ارکان سے کہا کہ وہ انتظامیہ کی معاونت کیلئے ماتمی جلوسوں اور مجالس میں ساتھ رہیںاور غیر متعلقہ افراد پر کڑی نظر رکھیں ، مشکوک افراد کے بارے میں فوری طور پر ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران کو آگاہ کیا جائے تاکہ کسی شر پسند اور تخریب کار شخص کو اپنے مذموم عزائم کو پورا کرنے کا موقع نہ مل سکے۔ اجلاس میں ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو نے بتایا کہ سیکورٹی پلان کے تحت ضلع کی چاروںتحصیلوں میں ہر سطح پر محرم کے ماتمی جلوسوں اور مجالس کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے پولیس دستوں کوڈیوٹیز تفویض کی گئی ہیں جو ہمہ وقت متحرک رہیںگے۔اس موقع پر تمام مسالک کے علماء کرام اور امن کمیٹی کے دیگر ارکان نے اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اورپولیس کے ساتھ اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ تعلیم اور نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے زیر اہتما م اسلامیہ ہائی سکول میں اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں ای ڈی او ایجوکیشن نسیم احمد زاہد،ڈسٹرکٹ جنرل منیجراین سی ایچ ڈی احسان اللہ ،اساتذہ کرام، طالب علموںاور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تعمیرو ترقی اور آئندہ نسل کی تعلیم و تربیت کے حوالہ سے اساتذہ کرام کا کلیدی کردار کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا اور ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ہر سطح پر حوصلہ افزائی ہونی چاہیے ۔انہوںنے اساتذہ کرام کے مثالی کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ایک پیغمبرنہ پیشہ ہے لہٰذا ان کی عزت و تکریم میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ جنرل منیجر احسان اللہ نے اساتذہ کرام کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ استاد معاشرے کا قابل قدر اور باعزت فرد ہونے کے ساتھ ساتھ عظیم سرمایہ بھی ہے کیونکہ اعلیٰ اور معتبر ترین شخصیات تدریسی شعبہ سے وابستہ رہی ہیںجو مختلف شعبوں میں باصلاحیت افراد تیار کررہے ہیں۔بعد ازاں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مرد و خواتین ٹیچر زمیں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر آٹھ اکتوبر کو ملک بھر میں نیشنل ڈیزاسٹراویرنس ڈے منایا گیا اس موقع پر ریسکیو1122کی جانب سے ریسکیو اسٹیشن جھنگ سے ایوب چوک تک ایک واک کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی افیسر ڈاکٹر طارق سعید،ریسکیو سیفٹی آفیسرآصغری پروین،کنٹرول روم انچارچ طاہر عباس،اکاونٹ افیسر ضیاء شاہد،اسٹیشن کواڈینیٹرمحمد امین،ٹرانسپورٹ مینٹینینس انچارچ علی چنار عباس،میڈیا سیل انچارچ محمد زبیر کے ساتھ ساتھ تمام ریسکیوافسران اورریسکیو اہلکاروںکی کثیر تعداد نے شرکت کی واک سے قبل ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفسیر ڈاکٹر طارق سعید نے واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ آج سے گیارہ سال قبل آٹھ اکتوبر 2005 پاکستان میں آنیوالے تباو کن زلزلہ میں ہزاروں قیمتی جانیں لقمہ اجل بن گئی تھیں اور مجموعی طور پر 33لاکھ لوگ بے گھر ہو گئے تھے جبکہ پانچ ارب ڈالر مالیت کی املاک تباہ وبرباد ہو گئی تھیں اس حوالہ سے آٹھ اکتوبر کا دن پاکستان میں ہر سال ڈیزاسٹراویرنس ڈے کے محور پرمنایا جاتاہیاس دن منانے کامقصد عوام کو سانحات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ ان اس بات کا علم ہوسکے کہ کسی بھی سانحے کی صورت میں انہوں نے کس طرح کے اقداما ت کرنے ہیں اس کے علاوہ ریسکیورز کو بھی اس حوالے بہترین کردار اد کرنے کی اہمیت سے آگاہ کیا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122کا ادارہ ہمہ وقت عوام کی خدمت کے لئے تیار ہے اور کسی بھی حادثے یا سانحے میں عوام کو فوری طور پر ہر قسم کی امداد کی صلاحیت موجود ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ذرائع کے مطابق ایڈمنسٹریٹر جھنگ اویس ملک نے کلرکس کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کیے۔تفصیلات کے مطابق محمد جاوید بھٹی سنیئر کلرک انکروچمنٹ سے سنیئر کلرک اکائونٹ TORبرانچ،سعادت جاوید سنیئر کلرکTOP&Cسے انکروچمنٹ کلرک،محمد ظفر جونیئر کلرکTORسےTOP&C برانچ،غلام شبیر گل واٹر ریٹ کلرک TOFسے سنیئر کلرک کونسل افسر برانچ،محمد ارسلان خان سنیئر کلرک ایڈمنسٹریٹر سے واٹر ریٹ TOF،اساس علی خان TMOبرانچ سے پنشن کلرک برانچ اور ایڈیشنل چارجTMOبرانچ،محمد عارف انکروچمنٹ انسپکٹر سے پنشن برانچ کا اضافی چارج پر تقرری کی گئی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تمام کلرکس اپنی اپنی سیٹ پر کام کررہے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اہلسنت و الجماعت کے سر بر اہ د فا ع پاکستا ن کو نسل کے مر کز ی ر ہنما علا مہ محمد احمد لد ھیا نو ی نے کیاکہ عا لمی کفر یہ طا قتو ں کو پا کستا ن کی تر قی بر داشت نہیں ہو ر ہی ۔ پا کستا ن کی تر قی کو رو کنے کیلئے بھار ت پا کستا ن د شمنو ں سے ملکر پا کستا ن کو د ھمکیا ں د ے ر ہا ہے ۔پا کستا نی قوم ملک کے د فا ع کیلئے تیا ر ہے بھار ت نے پاکستا ن پر حملہ کیا تو پا ک فو ج بھر پو ر جو اب د ے گی ہر مشکل و قت میں پا کستا نی قو م پا ک فو ج کے سا تھ ملکر نلک کا د فا ع کر ے گی ۔ ملک کے امن واما ن کیلئے ہمیشہ حکو مت کا سا تھ د یا ہے ائند بھی ملک کے د فا ع امن سلا متی کیلئے اپنا کر دار ادا کر تے ر ہیں گے ۔میر ے حلقہ پی پی 78پر سیر یم کو ر ٹ کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے ۔ ان خیا لا ت کا اظہار اہلسنت والجما عت کے مر کز ی ر ہنما ء علا مہ محمد احمد لد ھیانو ی نے میڈ یا سے خصو صی گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ ا انہو ں نے کہا کہ نا م نہا د انسا نی حقو ق کے عا لمبر داروں نے کشمیر ی عو ام پر بھار تی مظا لم پر انکھیں بند کر ر کھی ہیں امر یکہ ، اقو ام متحد ہ مسئلہ کشمیر کو حل کر وانے کیلئے اپنا کر دار ادا کر یں ۔ انہوں نے کہا کہ پا کستا نی قوم اور پا کستا نی گو ر نمنٹ کشمیر کی آزادی تک کشمیر ی عو ام کا سا تھ د ینی ر ہے گی پا کستا ن کی طر ف میلی
انکھیں د یکھنے وا لو ں کی انکھیں نکال دی جا ئیں گی کشمیر پا کستا ن کا حصہ بن کر ر ہے گا کشمیر ی عو ام کی قر با نی ضر ور ر نگ لا ئے گی اور کشمیر ی عو ام آزادی کی ز نڈ گی بسر کر یں گے بھا ر ت کشمیر ی عو ام پر مظا لم بند کر ے۔انہو ں نے کہا کہ میر ے حلقہ پی پی78 کاالیکشن ٹر بیو نل کے بعد سپر یم کو ر ٹ کے فیصلہ ہما ر ے حق میںانے سے انصا ف کا بو ل با لا ہو ا ہم نے ہمیشہ عد التی فیصلو ں کا احتر ام کیاجھنگ کی عو ام نے پہلے بھی فیصلہ میر ے حق میں د یا تھا اور عد التی فیصلہ اب بھی ہما ر ے حق میں آیا ہے انہوں نے کہا کہ اس حلقہ سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ جما عتی عہد ید اروں کی مشا ورت کے بعد کیاجا ئے گا ۔ انہو ں نے کہا کہ پا کستا ن د فا ع کو نسل 27 اکتو بر کو کشمیر کے حو الہ سے مظفر آبا د میں اور 28اکتو بر کو ہا کی اسٹیڈ یم اسلام آبا د میں کا نفر نس کر ے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حضر ت حسین کی شہاد ت ظلم و جبراور حق با ت پر ڈٹ جا نے کا د ر س د یتی ہے ۔شہد ائے کر بلا نے اپنی جا نو ں کے نذر انے دیکر اسلا م کا پر چم بلند ر کھا دین اسلام کی سر بلند ی کے لئے دی گئی ان کی قر با نیو ں کو ہمیشہ یا د رکھا جا ئے گا ۔ حضر ت حسین کی شہاد ت اور ان کی بہادر ی کو سلام پیشکر تے ہیں جنہو ں نے مشکل و قت میں پیچھے ہٹنے کی بجا ئے اسلام کی حفا ظت کیلئے اپنے خا ند ان کو اسلام کے لئے قر با ن کر دیا ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر اہلسنت و الجما عت کے ر ہنماعلا مہ عبد الغفو ر جھنگو ی ، مو لا نا محمد اقبا ل خا ن شیروانی ،مو لا نا محمد عثمان مد نی ، مو لا نا سید مصدو ق حسین بخا ر ی ، صا حبز ادہ قا ر ی ابو بکر مد نی نے جمعتہ المبار ک کے اجتما ع سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ْ۔انہو ں نے کہا کہ آ ج عا لم کفر د ین اسلام کو ختم کر نے کی کو شش میں لگا ہو ا ہے جس طر ح حضر ت حسین نے دین اسلام کو بچا نے کیلئے اپنی جان کی قر با نی د ی تھی ہم بھی د ین اسلام کی حفا ظت کیلئے حضر ت حسین کی طر ح جا نیں قر با ن کر کے اسلام کی حفا ظت کر یں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ د نیا کی کو ئی قوت اسلام کو ختم نہیں کر سکتی جب بھی مشکل و قت آیا تو مسلمان شہدائے کربلا کی طر ح قر با نیا ں دے کر اسلام کی حفا ظت کر یں گے ۔انہو ں نے کہا کہ مسلما ن متحد ہو کر کفار کا مقابلہ کر یں تو د نیا میں مسلما نو ں پر جا ر ی مظالم بند ہو جا ئیں گے اب وقت آچکا ہے کہ مسلمان متحد ہو کراپنے تمام مسا ئل سے چھٹکا ر ہ حاصل کریں ۔

Jhang News

Jhang News

Jhang News

Jhang News

Jhang News

Jhang News