اراضی کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ تین افراد جابحق متعدد زخمی۔

Rescue 1122

Rescue 1122

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ۔تفصیلات کے مطابق گڑھ مہاراجہ سلطان باہو کے مقام پراراضی کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجہ میں 40 سالہ سید مقبول حسین موقع پر دم توڑ گیااور 50سالہ با با ماسٹر32 سالہ لیاقت علی تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال شورکوٹ میں جا کر جان کی بازی ہار گئے۔

جبکہ 25 سالہ عبدالرزاق 22 سالہ لیاقت 27 سالہ عبدالرحمان 26 سالہ عابد حسین35سالہ قیصر 28سالہ مبشر 32 سالہ عمران علی 33 سالہ عبدالحفیظ شدید زخمی ہوا جنہیں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال شورکوٹ میں اور30سالہ منظور حسین کو گرمہاراجہ ہسپتال میںجبکہ35سالہ منیر30سالہ شبیر15سالہ صداقت 36سالہ امتیاز احمد کوالائیڈ ہسپتال فیصل آباد شفٹ کیااور 25 سالہ قاسم کو موقع پر طبی امداد فراہم کی۔