جھنگ میں ٹرالر اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم میں 7 افراد جاں بحق

Accident

Accident

جھنگ (جیوڈیسک) ملتان روڈ پر ٹرالر کا ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

جھنگ میں ملتان روڈ پر تیز رفتار ٹرالر مخالف سمت سے آنے والے ٹریکٹر ٹرالر سے ٹکرا گیا ۔ تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 2 خواتین اورایک بچہ بھی شامل ہیں، ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کوورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔