جھاڑکھنڈ میں دو مسلمانوں کو قتل کرنے والے پانچ ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا

Arrested in Jharkhand

Arrested in Jharkhand

جھاڑکنڈ (جیوڈیسک) جھاڑکھنڈ میں گائے کی خرید و فروخت کرنے والے دو مسلمانوں کو قتل کرنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان افراد کو انتہا پسند ہندوؤں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پھانسی دی دی تھی۔

ریاست جھاڑکھنڈ میں دو مسلمانوں کے قتل میں ملوث پانچ انتہا پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دیگر تین افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دو روز پہلے انتہا پسند ہندو مویشیوں کی تجارت کرنے والے دو تاجروں پر پل پڑے تھے۔ پہلے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اس کے بعد ان کے گلے میں رسی ڈال کر انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔

شہید انصاری اور امتیاز خان کی لاشیں درخت سے لٹکی ہوئی ملیں۔ اس موقع پر تماشائی بنے پولیس اہلکار انتہا پسندوں کو روکنے کی ناکام کوشش بھی کرتے رہے۔ ریاست جھاڑکھنڈ میں گائے کے گوشت پر پابندی عائد ہے۔