جھارکھنڈ : پانچ خواتین کو جادو ٹونا کرنے کے الزام میں ہلاک کر دیا گیا

Jharkhand

Jharkhand

جھارکھنڈ (جیوڈیسک) جمہوریت کے خود ساختہ چیمپئن بھارت کا غیر انسانی چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا۔ ریاست جھارکھنڈ میں پانچ خواتین کو جادو ٹونا کرنے کے الزام میں ہلاک کر دیا گیا۔

بھارت کی بیشتر ریاستوں میں جادو ٹونے کے الزام میں خواتین پر برپا کئے جانے والے جرائم کی لرزہ خیز داستانیں عام ہیں۔ تہمت پرست بھارتیوں نے ایک بار پھر قانون کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دیں۔

ریاست جھاڑکھنڈ میں دیہاتیوں کے ایک گروہ نے پانچ خواتین کو ان کے گھر کے دروازے توڑ کر اٹھایا اور بہیمانہ تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔

ان خواتین کے جادو ٹونے کو گائوں میں ہلاک ہونے والے بچوں کی موت کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا تھا ۔ گزشتہ چند مہینوں میں خواتین کو زندہ جلانے اور سر قلم کرنے جیسے وحشیانہ رواج عام ہیں ، صرف ریاست جھارکنڈ میں گذشتہ ایک دہائی کے دوران کالے جادو کے الزام میں ایک ہزار خواتین کو قتل کیا جا چکا ہے۔