جہلم کی خبریں 8/2/2016

Jhelum

Jhelum

جہلم (ڈاکٹر مظہر مشر) ڈسٹرکٹ ایمیچور باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن جہلم کا انتخابی اجلاس، چوہدری محمد افضل صدر جبکہ محمد جاوید بٹ جنرل سیکرٹری منتخب۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محمد علی جم میں ڈسٹرکٹ ایمیچورباڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن جہلم کا انتخابی اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر بھر سے کلبوں کے نمائندگان نے شرکت کی، اس موقع پر 2019ء تک ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا چنائو عمل میں لایا گیا، جس کے مطابق چوہدری محمد افضل اتفاق رائے سے صدر منتخب کئے گئے، جبکہ دیگر عہدیداران میں مرزا سلیم بیگ سینئر نائب صدر، نائب صدور کیلئے کاشف پرویز ، خورشید احمد ، عدیل بن رفیق خان ۔اسی طرح طارق حسین چوہان چیئرمین، ضیاء عمر بٹ وائس چیئرمین ، محمد جاوید بٹ جنرل سیکرٹری ۔ ایمان علی ، سنی بٹ جائنٹ سیکرٹری ۔عمران لطیف ڈار خزانچی اور حسنین بٹ اطلاعات و نشریات چنے گئے ہیں ۔ اس موقع پر سالانہ 50واں مسٹر جہلم ، جونیئر مسٹر جہلم 2015ء کے علاوہ چیمپئن جہلم 2016ء کے مقابلے 14فروری کو کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ، اس میں تمام رجسٹرڈ کلب حصہ لیں گے ،اس مقابلے کے بعد ڈسٹرکٹ جہلم باڈی بلڈنگ جہلم 6مارچ 2016ء کو پنجاب کے مقابلے میں حصہ لیں گے ۔ جس کیلئے تن ساز اپنی محنت میں مصروف رہیں ، اس اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ضلع جہلم میں تمام سابقہ مسٹر جہلم کو گولڈن جوبلی کی یادگاری شیلڈ سے نوازا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہلم(ڈاکٹر مظہر مشر)) پیک کے زیر اہتمام ہونے والا انگریزی کا پرچہ آئوٹ آف کورس لیا گیا ہے ، جو کہ بچوں کے لیول سے کہیں باہر تھا ، والدین نے اتنا سخت پرچہ بنانے پر پیک کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے ، ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن جہلم چوہدری راشد محمود ، چیئرمین محمد اشفاق حیدر اور جنرل سیکرٹری احسان الٰہی شاکر نے گزشتہ روز پریس کلب جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ پیک کو پرچے بناتے وقت بچوں کے ذہنی لیول اور کورس کو مدنظر رکھ کر بنانے چاہیئے ، یوں نہ صرف بچوں کے فیل ہونے کے ساتھ سکولوں کے رزلٹ پر بھی برا اثر پڑتا ہے ، یہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا جارہا ہے ، ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پیپر بنانے وقت ماہر اساتذہ کی خدمات لینی چاہیئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہلم(ڈاکٹر مظہر مشر) ڈینگی مچھر کی افزائش کے موسم کی آمد سے پہلے محکمہ صحت جہلم نے تمام محکموں سے ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کا آغاز کر دیا ہے جن کو ڈینگی سے بچائو کی تدابیر،انسداد ڈینگی سپرے کے استعمال کے وضع کردہ طریقہ کار، اور ڈینگی کی روک تھا م کے اقدامات کے بارے میں تربیت دی جائے گی۔ اس سلسلے میں پہلی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ای ڈی او ہیلتھ جہلم کے دفتر میں کل (بروز منکل) کیا جائیگا جس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر، اسسٹنٹ کمشنر جہلم ، دینہ ، سوہاوا، اور پنڈ دانخان، ای ڈی او ایجوکیشن ، ای ڈی او زراعت ، ٹی ایم اے جہلم ، سوہاوا، دینہ ، پنڈادنخان کے دفاتر ، ایم ایس ڈی ایچ کیو جہلم، ایم ایس صاحبان ٹی ایچ کیو دینہ، سوہاوا، پنڈا دنخان اور محکمہ ماحولیات کے دفاتر سے افسران شریک ہونگے۔ ماسٹر ٹرینرز بعد ازاں اپنے محکموں اور دفاتر میں ڈینگی سے بچائو کی تربیت دیں گے۔

ڈاکٹر مظہر مشر
بیوروچیف جہلم
تاریخ۔08-02-16