جہلم کی ایک این جی او کے زہر اہتمام بھوانج میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا

Sarai Alamgir

Sarai Alamgir

سرائے عالمگیر (تحصیل رپورٹ) جہلم کی ایک این جی او کے زہر اہتمام بھوانج میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا، جہاں مریضوں کاگھنٹوں انتظار کے باوجود چیک اپ نہ ہوسکا، من پسند مریضوں کو فری ادویات اور چیک اپ کے لئے کسی ضابطہ اخلاق کی ضرورت ہی پیش نہیں آئی ، لائنوں میں کھڑے مریض 32 نمبر پرچی والے پیچھے ہو جائیں اور 114 نمبر والی مریضائئیں پہلے ، کیونکہ 114 نمبر والے اثروسوخ جبکہ عام مریض اللہ کے سپرد تھے۔

میڈیا کے دورے کے دوران مریضوں کی شکایت پر سرپرست اعلیٰ پریس کلب رجسٹرڈ جہلم ڈاکٹر تصور حسین مرزا کے پوچھنے پر انتظامیہ نے کہا شروع میں تین رجسٹرڈ تھے ، جس وجہ سے نمبروں میں گڑبڑھ ہوئی تھی،مریضوں کو رجسٹرڈ کرنے والہ رجسٹرڈ موجود نہ تھا ، مریضوں کا اندراج ، اور میڈیسن مریضوں کو ملنے والی کا اندراج نہ ہونے سے شک و شبہات پیدا ہوتے ہیں۔

انتظامیہ ” فوٹو سیشن ” کھانے پینے او مریضوں کے مطابق کیمپ انتظامیہ ووٹوں کے لئے ماحول سازگار کرنے میں مصروف تھی جبکہ بے چارے مریض نا امیدی کے عالم میں بے بس ہوکر واپس لوٹتے رہے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریضوں اور ان کے لواقین نے حکومت سے آڈٹ کروانے کی اپیل کرتے ہوئے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی ہے کہ اپنے عطیات دیتے وقت ” این جی اوز ” کی کارکردگی کو عملی طور دیکھنے کے بعد فیصلہ کیا جائے کیونکہ کچھ این جی اوز اپنے بجٹ کا مخصوص حصہ میڈیا کوریج کے لئے رکھتی ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ عطیات حاصل ہو سکیں۔