جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں 100لیٹر شراب،2370گرام چرس،02عدد پسٹل معہ 03روند،06 افراد گرفتار، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی انسپکٹر جواد انوارایچ ائی یو نے ملزم راجہ عمیر ولد طارق محمود قوم راجپوت سکنہ محلہ رمضان پورہ جہلم سے پسٹل30بور معہ 1ضرب روند۔تھانہ سول لائن انسپکٹر جواد انوارایچ ائی یو ملزم محمد اقبال ولد بوٹاقوم کشمیری سکنہ شمالی محلہ جہلم سے پسٹل30بور معہ 2ضرب روند۔تھانہ چوٹالہ طارق محمود اے ایس ائی نے ملزم بلال احمد ولد محمد اشرف قوم مغل سکنہ خورد سے200گرام چرس۔تھانہ صد ر سی ائی اے سٹاف محمدطفیل اے ایس ائی نے ملزم محسن فاروق ولد محمد فاروق سکنہ مجا ہد آباد جہلم سے100کپیاں شراب۔تھانہ دینہ زاہد حسین ایس ائی نے ملزم قاضی مدثر عباس ولد قاضی محمد الطاف سکنہ محلہ آزاد شاہ دینہ سے 1070گرام چرس۔تھانہ سوہاوہ محمد غفار ایس ائی نے ملزم علی حسن ولد نصر اللہ قوم ملک سکنہ چاچوکے ورکاں شیخوپورہ کے رہائشی سے1100گرام چرس برآمدکر کے مقدمات درج لیے۔

DPO JLM

DPO JLM