پوران/ جہلم کی خبریں 25/11/2016

Sarai Alamgir PTI Meeting

Sarai Alamgir PTI Meeting

پوران/ جہلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) پوران ! پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے ASI ندیم ثاقب نے ڈینگی اور ٹریفک قوانین پر لیکچر دیا۔گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے طلباء کو ” ڈینگی سے بچاؤ اور ڈینگی کی احتیاط سے متعلق جبکہ پوران تا سرائے عالمگیر کے ” ڈرائیورز” کو ٹریفک قوانین سے آگاہی کے متعلق لیکچر دیا۔ پوران کے طالب علموں ، سیاسی ، سماجی اور رفاحی شخصیات نے پوران ! پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے ASI ندیم ثاقب اور ان کے عملہ کو سراہا اور زبردست خراج تحسین پیش کیا جو انہوں نے عوام کو آگاہی دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پوران / جہلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) یونین کونسل کھمبی سے تحریک انصاف کی دو لیڈیز کونسلران سمیت دس کونسلران کی چوہدری محمد الیاس سے ملاقات۔ مخصوص نشست پر آزاد کامیاب ہو نے والی لیڈی کونسلر محترمہ مسرت طاہرہ نے چوہدری محمد الیاس سے ملاقات کر کے با قاعدہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا،یو سی کھمبی سے تحریک انصاف کے کونسلر ان کی تعداد دس ہو گئی جبکہ مسلم لیگ ن کے پاس صرف تین ارکان ہیں اس طرح یو نین کونسل کھمبی میں تحریک انصاف کا دس ارکان کے ساتھ بھرپور عوامی مینڈ یٹ ہے،گزشتہ روز تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں پر نو منتخب لیڈی کونسلر مسز شاہین ساجد کھوکھر ،لیڈی کونسلر محترمہ مسرت طاہرہ ،کسان کونسلر چوہدری حسن سعید،یو تھ کونسلر راجہ حسن منیر،اقلیتی کو نسلر ہدایت مسیح سمیت پانچ جنرل کونسلران حاجی چوہدری اللہ دتہ کھمبی،چوہدری شبیر حسین خانپور،چوہدری افضل مہے،مرزا فضل الرحمن مہے کلاں، چوہدری منظور بھولا پہلوان اورسابق امیدوار چیئرمین یو سی کھمبی راجہ آفتاب منیر تھون ،سابق امیدوار وائس چیئرمین چوہدری شبیر حسین مہے کلاں نے سابق ضلعی صدر و آرگنائزر حلقہ این اے107چوہدری محمد الیاس سے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ملاقات کی اور مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کی کامیابی پر مبارک باد پیش کیں اس موقع پر چوہدری محمد الیاس نے یو نین کونسل کھمبی میں تحریک انصا ف کا کلین سوئپ کرنا حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں پر عدم اعتماد اور عمران خان پر بھر پور اعتماد کا اظہار ہے انھوں نے باہمی اتحاد و اتفاق کو سراہتے ہوئے نو منتخب کو نسلران کو مبارک باد پیش کیں،یوسی کھمبی کے عوامی نمائندگان نے کہا کہ ہم عمران خان کے وژن کے مطابق چوہدری محمد الیاس کی قیادت میں تحریک انصاف کی مضبوطی کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کر تے رہیں گے کیونکہ یو سی کھمبی سے تحریک انصاف کی شاندار کامیابی چوہدری محمد الیاس کی قائد انہ صلاحیتوں اور خصوصی کاوشوں کا ثمر ہے،اس موقع پر یو سی کھمبی کے دیگر معززین اور پارٹی کارکنان بھی موجود تھے۔