جماعت اسلامی زون گلبرگ کے تحت جشن آزادی کے پروگرام

Jamaat e Islami

Jamaat e Islami

کراچی 11 اگست 2016 (پ ر) جماعت اسلامی زون گلبرگ کے تحت جشن آزادی کے سلسلے میں 13 اگست، بعد نماز عشائ، گلبرگ چورنگی پر ”یوم تشکر” کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔

جس میں کوئز مقابلے، ٹیبلو، قومی نغمے، پینٹنگ اور بہت کچھ۔ 13 اگست کومحمود ریاض شہید پارک فیڈرل بی ایریا بلاک 4، دربار سلطانی کے سامنے پرچم کشائی کی تقریب بعد نماز عشاء منعقد کی جائے گی۔ 14 اگست کو جامع مسجد گلبرگ میں بعد نماز ظہر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوگی اور مٹھائی تقسیم کی جائے گی۔

14 اگست کو شفیق کالونی فیڈرل بی ایریا بلاک 5 میں کیک ڈے کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ ریلی نکالی جائے گی۔ 14 اگست کو بعد نماز ظہر جامع مسجد قبائ، بلاک 13 میں بعد نماز ظہر پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی جائے گی۔