جماعت اسلامی زون لیاقت آباد کے تحت الخدمت ورکرز کنونشن 26 ستمبر کو ہوگا

Jamaat-e-Islami

Jamaat-e-Islami

کراچی (پ ر) جماعت اسلامی زون لیاقت آباد کے تحت ”الخدمت ورکرز کنونشن و عشائیہ” 26 ستمبر بروز پیر، بعد نماز عشاء 9 بجے شب، المدنی چلڈرن پارک، سندھی ہوٹل، لیاقت آباد میں منعقد ہوگا۔

جس سے ڈائریکٹر ادارہ معارف اسلامی کراچی شاہد ہاشمی خصوصی خطاب کریں گے۔ امیر زون لیاقت آباد اسحق تیموری نے تمام کارکنان کو بروقت شرکت کی ہدایت کی ہے۔