طلبہ یونین کی بحالی کو محض بحثوں تک محدود کرنے کی بجائے عملی اقدامات کئے جائیں: صہیب الدین

Islami Jamiat-e-Talaba Pakistan

Islami Jamiat-e-Talaba Pakistan

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ صہیب الدین کاکا خیل نے کہا کہ طلبہ یونین کی بحالی کو محض بحثوں تک محدود کرنے کی بجائے عملی اقدامات کئے جائیں۔ جمہوریت کی نرسریوں کو پروان چڑھانے کے راہ میں جاگیردار اور سرمایہ کار سیاست دان رکاوٹ ہیں جو نوجوان اور پڑھے لکھے باشعور طبقے کی سیاسی بیداری سے خائف ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ چیرمین سینٹ کی جانب سے یونین بحالی کے اعلان اور اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امید ہے کہ قومی اسمبلی اور سینٹ طلبہ یونین کی بحالی کے اعلان کو عملی جامہ پہنائے گی۔ طلبہ یونین پر پابندی سے مڈل کلاس اور باشعور افراد قومی سیاست میں اپنا کردار ادا کرتے تھے مگر آمریت کے طلبہ یونین پر پابندی کے فیصلے کو کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود بدلا نہیں جا سکا۔ جس کے باعث پڑھی لکھی ، نوجوان اور باشعور قیادت سیاسی جماعتوں کو میسر نہیں آسکی اور تاحال جاگیر دار، سرمایہ دار اور صنعت کار قومی سیاست اور سیاسی جماعتوں پر قابض ہیں۔
سید امجد حسین بخاری
سیکرٹری اطلاعات
اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
0334-5019016