جوہانسبرگ ٹیسٹ: تیسرے دن انگلینڈ پہلی اننگز میں 323 رنز بنا کر آوٹ

Johannesburg Test

Johannesburg Test

لاہور (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا دوبارہ آغاز کیا اور پوری ٹیم کھانے کے وقفے سے پہلے تین سو تیئس رنز بنا کر آوٹ ہو گئی، جو روٹ نے ایک سو دس رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

آخری آوٹ ہونے والے بلے باز وکٹ کیپر جونی بیئر اسٹو نے پینتالیس رنز سکور کئے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے رباڈا نے پانچ وکٹیں اڑائیں، دس رنز کے خسارے میں جانے کے بعد جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔