جوہی چاولہ اور ریما پاکستانی فلم میں آئٹم نمبر کریں گی

Johi Chawla and Reema

Johi Chawla and Reema

لاہور (جیوڈیسک) ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ پاکستانی فلم کے ایک گیت پر پرفارم کرنے کیلئے تیار ہو گئی ہیں۔

ویزا مسائل اور دیگر مشکلات سے بچنے کیلئے وہ فلم میں اپنا کام مکمل کروانے کیلئے پاکستان نہیں آئیں گی بلکہ اس گانے کی عکسبندی دبئی میں کی جائے گی۔ اداکارہ ریما بھی شادی کے بعد کسی پہلی پاکستانی فلم میں کام کریں گی۔

ریما کا گیت بھی دبئی میں شوٹ کیا جائے گا۔ کریو فلمز کے تحت بنائی جانے والی اس فلم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کیلئے نجف بلگرامی نے نئے فنکاروں کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری کے سینئر فنکاروں کو بھی یکجا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔