جان کیری اور وانگ ژی کی ملاقات ، بحیرہ چین کے تنازع پر بات چیت

John Kerry And Wang

John Kerry And Wang

بیجنگ (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بیجنگ میں چینی ہم منصب سے ملاقات کی ، دونوں رہنماؤں نے جنوبی بحیرہ چین کے تنازع سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی وزیرخارجہ جان کیری دو روزہ دورے پر چین پہنچے ہیں جہاں انہوں نے اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے جنوبی بحیرہ چین ماحولیاتی تبدیلی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے چینی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کا کہنا تھا کہ چین کو امریکا کے فوجی بحری جہازوں اور جیٹ طیاروں کے جنوبی بحیرہ چین میں بھیجنے پر تشویش ہے۔