جانی ڈیپ کا اپنے بزنس منیجر کیخلاف ہرجانے کا دعوی

Johnny Depp

Johnny Depp

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ نے اپنے بزنس منیجر پر ڈھائی کروڑ ڈالر کے ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا۔

اداکار جانی ڈیپ نے اپنے بزنس منیجر پر الزام لگایا ہے کہ ان کی سنگین لاپروائی اور دھوکہ دہی کی وجہ سے ان کو کروڑوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

جانی ڈیپ کے بزنس منیجر نے ان کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا نقصان ان کی اپنی شاہ خرچیوں سے ہو رہا ہے جس پر ان کا ہاتھ رکتا ہی نہیں ہے۔